منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

میرا رول ماڈل ناتھو رام گوڈسے پر تقریری مقابلہ

Rubina by Rubina
فروری 17, 2022
in بھارت
167 0
0
میرا رول ماڈل ناتھو رام گوڈسے پر تقریری مقابلہ
169
SHARES
415
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

احمد آباد :گجرات سرکار نے ولساڈ ضلع کی ایک پروبیشنری یوتھ ڈیولپمنٹ افسر کو ’میرا رول ماڈل- ناتھو رام گوڈسے‘کے زیر عنوان اسکولی طلبا کیلئے تقریری مقابلہ منعقد کرنے کو لے کر بدھ کو معطل کر دیا۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔ یہ معاملہ بدھ کو تب سامنے آیا جب ولساڈ ضلع کے مقامی اخبارات نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے خبریں شائع کیں کہ ایک طالبہ نے ’میرا رول ماڈل- ناتھو رام گوڈ سے‘ کے عنوان پر تقریری مقابلہ جیتاہے۔
وزیر مملکت برائے کھیل نوجوان و ثقافتی سرگرمیاں ہرش سانگھوی کے ذریعہ کارروائی کی یقین دہانی کئے جانے کے بعد ولساڈ ضلع کی پروبیشنری کیٹگری 2ڈسٹرکٹ یوتھ ڈیولپمنٹ آفیسر متابین گولی کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ سانگھوی نے گاندھی نگر میں اخباری نمائندوں سے کہاکہ میں نے اس واقعہ کے جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ ہم قصورواروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ کچھ گھنٹوں کے اندر گولی کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیاگیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کے ولساڈ دفتر کے ذریعہ 14فروری کو ایک پرائیویٹ اسکول میں منعقدہ تقریری مقابلہ کیلئے موضوع کے انتخاب افسر کو اضافی احتیاط برتنی چاہئے تھی۔ یہ مقابلہ پورے ولساڈ ضلع کے 11 سے 13سال کی عمر کیٹگری کے پرائمری اسکولوں کے طلبا کیلئے تھا۔ معطلی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ’14فروری کو منعقدہ ضلع سطحی مقابلہ میں اسکولی بچوں کو چننے کیلئے 3موضوعات دیئے گئے تھے۔ گولی کے ذریعہ فراہم کردہ موضوعات میں سے ایک ’میرارول ماڈل-ناتھورام گوڈسے‘ تھا۔ دیگر 2موضوعات تھے ’مجھے صرف وہی پرندے پسند ہیں، جو آسمان میں اڑتے ہیں ‘اور ’میں سائنسداں بنوں گا لیکن امریکہ نہیں جاؤں گا‘۔ محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری دیپک پٹیل کے ذریعہ دستخط شدہ معطلی نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ نے جب ولساڈ ضلع پرائمری ایجوکیشن افسر بی ڈی بریایاسے جانکاری مانگی تو انہوں نے محکمہ کو بتایاکہ گولی نے ان موضوعات کا انتخاب کیاتھا اور تقریری مقابلہ کے بارے میں مطلع کرنے کیلئے پرائمری اسکولوں کو خط لکھا تھا۔
تنازع شروع ہونے کے بعد پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے واضح کیا کہ اس نے صرف پروگرام کی میزبان کی تھی اور اس کا اہتمام نہیں کیاتھا۔ کسم ودیالیہ کی ایڈمنسٹریٹر ارچنا ڈیسائی نے کہا کہ ’ہم نے اس مقابلہ کے انعقاد کیلئے صرف اپنے اسکول کیمپس کو محکمہ کو دستیاب کرایا تھا، نہ صرف موضوع، یہاں تک کہ مقابلہ کیلئے فیصلہ کرنے والوں کا انتخاب ولساڈ ضلع دفتر کے ذریعہ کیاگیاتھا۔‘

 

Previous Post

ای وی ایم کی سیکوریٹی پرکمیشن کو تمام پارٹیوں کا خط ، انتظامات بڑھانے کا مطالبہ

Next Post

حجاب ہی نشانہ پر کیوں؟ : وکیل دفاع کا سوال

Next Post
میرا رول ماڈل ناتھو رام گوڈسے پر تقریری مقابلہ

حجاب ہی نشانہ پر کیوں؟ : وکیل دفاع کا سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist