­
ہائی کورٹ میں بدھ کو نہیں ہوا فیصلہ،آج بھی ہوگی سماعت - مسلم ٹوڈے
اتوار, جون 1, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہائی کورٹ میں بدھ کو نہیں ہوا فیصلہ،آج بھی ہوگی سماعت

Rubina by Rubina
فروری 17, 2022
in بھارت, تعلیم
18 0
0
ہائی کورٹ میں بدھ کو نہیں ہوا فیصلہ،آج بھی ہوگی سماعت
178
SHARES
222
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

منگلورو:کرناٹک کے منگلورو میں بدھ کو 2کالجوں میں کم سے کم 28 طالبات کو کلاس میں حجاب پہن کر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس لوٹادیاگیا۔ منگلورو کے پولیس کمشنر این ششی کمار نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ شہر کے 4دیگر کالجوں میں حجاب پہن کر پہنچنے والی طالبات کو حجاب ہٹانے کے بعد کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کو لے کر پیدا شدہ تنازع کے بعدسرکار کے ذریعہ ایک ہفتہ کی چھٹی کے اعلان کے سبب بدھ کو دوبارہ کھلنے والے سبھی کالجوں میں کلاسیز معمول کے طورپر شروع کی گئیں۔ کمشنر نے کہاکہ آج شہر کے 6کالجوں میں حجاب کا معاملہ سامنے آیا، جس کے بعد ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے پومپی پیو کالج مینجمنٹ نے حجاب پہننے والی 26طالبات کو واپس گھر بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیانند پائی ڈگری کالج مینجمنٹ نے بھی حجاب پہن کر آنے والی 2طالبہ کو کلاس میں حجاب پہن کر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس لوٹادیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ 4دیگر کالجوں میں حجاب پہن کر پہنچنے والی طالبات کو حجاب ہٹانے کے بعد کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ ششی کمار نے بتایاکہ کالج کیمپس میں طلبا کے ذریعہ بھگواشال پہن کر آنے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیاہے۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگانے کے کرناٹک حکومت کے سرکاری حکم نامہ کے خلاف چہار شنبہ کے دن بھی کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی گزاروں کے وکیلوں نے استدلال پیش کیا، اور کہاکہ مسلم طلبا کو اپنے عقیدہ اور تعلیم کے درمیان کسی ایک کوچننے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ عرضی گزاروں کی پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل روی ورما کما رنے کہاکہ کئی ہندوستانی اپنے لباس کے ذریعہ اپنے مذہب کا اظہار کرتے ہیں۔ہندوستانی سماج کے مختلف طبقات میں مذہبی علامتوں کا الگ الگ طریقے سے اظہار ہوتا ہے۔ کرناٹک حکومت صرف حجاب پرہی کیوں اعتراض کررہی ہے، اور اس طرح عصبیت کے ساتھ تفریق کررہی ہے۔وکیل روی ورما کمار نے کہاکہ مسلم بچیوں کو صرف ان کے مذہب کے سبب کلاس روم سے باہر بھیجا جارہاہے۔بندی لگانے والی لڑکیوں کو باہر نہیں بھیجاجارہا ہے۔اسی طرح چوڑیاں پہننے والی لڑکیوں کو باہر نہیں بھیجا جارہاہے، اسی طرح عیسائی طالب علم صلیب پہنتا ہے، تو اسے نہیں چھوا جارہا ہے۔صرف باحجاب لڑکیوں کو کیوں؟ ۔

Previous Post

بی جے پی پرسنجے رائوت کے کئی سنسنی خیز الزامات

Next Post

مظلوم ہی ظالم ٹھہرے۔۔۔

Next Post
مظلوم ہی ظالم ٹھہرے۔۔۔

مظلوم ہی ظالم ٹھہرے۔۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -