جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بی جے پی پرسنجے رائوت کے کئی سنسنی خیز الزامات

Rubina by Rubina
فروری 17, 2022
in بھارت, سیاست
143 0
0
بی جے پی پرسنجے رائوت کے کئی سنسنی خیز الزامات
121
SHARES
202
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شیوسینا لیڈر اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے منگل کو دادر میں واقع شیو سینا بھون میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت پرکئی سنسنی خیز اور سنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کھچاکھچ بھری پریس کانفرنس اور باہر موجود سیکڑوں شیو سینا حامیوں کے درمیان کہا کہ جب شیو سینا نے مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گرانے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تو اس کے بعد سے ہی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے شیوسینا کے متعدد لیڈروں ان کے قریبی افراد، ساتھ ہی پوار خاندان کے اراکین کوہراساں کیا جانے لگا اور ان کے گھروں پر چھاپہ ماری شروع کی گئی۔سنجے راؤت نے مزید کہا کہ جس طرح چھاپے ماری کا سلسلہ مہاراشٹر میں شروع کیا گیا ہے اسی طرح مغربی بنگال میں بھی مرکزی ایجنسیوں کی چھاپہ مار کارروائی ہورہی ہے۔ وہا ں کے تو گورنر نے ودھان سبھا کر برخاست کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بی جے پی کو مہاراشٹر کی حکومت گرانی ہے اور اسی لئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جار ہا ہے۔ جھوٹے الزامات اور فرضی کارروائیاں کرکے دھمکایا جارہا ہے کہ اگر سرکار گرانے میں مدد نہیںکی گئی تو ایجنسیوں کی کارروائی اسی طرح جاری رہے گی۔
صدر جمہوریہ کو خط لکھا
سنجے راؤت جو سامنا کے مدیر بھی ہیں، نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر میں ۱۷۰؍ اراکین اسمبلی کی حمایت والی حکومت قائم ہے ،اس کے باوجود بی جےپی کی جانب سے آئے دن حکومت گرانے کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ابھی ۱۰ ؍ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان کس بھروسے پر کیاگیاہے؟ جب سے مَیں نے نائب صدر وینکیا نائیڈو کو مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا خط دیا ہے اسی کےبعد سے ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کا غلط استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ جھوٹے الزامات ، بدنامی اور مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ تم ہار مان لو ورنہ حکومت گرا دی جائے گی۔
بی جے پی لیڈروں نے ملاقات کی تھی
سنجے رائوت نے دعویٰ کیا کہ بی جےپی کے چند اہم لیڈروں نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور بار بار یہ کہنے کی کوشش کی کہ تم اس حکومت کو بچانے کی کوشش نہ کرو۔انہوںنے بی جےپی کی حکومت بنانے میں مدد کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ رائوت کے مطابق بی جے پی کی کوشش حکومت گرانے اور صدر راج نافذکرنے کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ہم مدد نہیں کریں گے تو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے ہمیں پھنسایا جائے گا اور تہاڑجیل بھیج دیاجائے گا۔ سنجے راؤت نے حالانکہ پریس کانفرنس میں ان بی جے پی لیڈروں کانام نہیں بتایا لیکن کہا کہ جب موقع آئے گا تو وہ نام بھی ظاہر کردیں گے ۔
فرنویس سرکارنے ۴؍ ہزار کروڑ کسے دئیے ؟
راؤت نے الزام لگایاکہ مہاراشٹر میں جب بی جے پی کی حکومت تھی تو ایک دودھ والا محض ایک سال میں ۷؍ ہزار کروڑ کا مالک بن گیا تھا جبکہ یہاں ساڑھے ۴؍ ہزار کروڑ روپے پہنچائے گئے تھے وہ کسے پہنچائے گئے تھے یہ بی جے پی والے بتائیں۔ انہوںنے کہا کہ اس مرتبہ بی جے پی نے غلط لوگوں سے دشمنی مول لی ہے ۔ شیو سینک ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں بلکہ وہ ٹیڑھی انگلی کو بھی سیدھا کرنا جانتے ہیں۔
راکیش وادھوان اور کریٹ سومیا پر سوال
سنجے رائوت نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب مہاراشٹر کو آپریٹیو بینک (پی ایم سی) گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ راکیش وادھوان کریٹ سومیا کا پارٹنر ہے۔ راکیش وادھوان کو بی جے پی نے۲۰؍ کروڑ روپے دیئے تھے۔ سومیا کے بہت سے قریبی لوگوں نے پی ایم سی بینک گھوٹالہ سے پہلے اس سے رقم نکال لی ہے۔ اس لئے کریٹ سومیا اور ان کے بیٹے نیل سومیا کو گرفتارکیا جانا چاہئے۔

 

Previous Post

چارہ گھوٹالے کے ایک اور معاملے میں لالو پرساد یادو قصور وارقرار دئیے گئے

Next Post

ہائی کورٹ میں بدھ کو نہیں ہوا فیصلہ،آج بھی ہوگی سماعت

Next Post
ہائی کورٹ میں بدھ کو نہیں ہوا فیصلہ،آج بھی ہوگی سماعت

ہائی کورٹ میں بدھ کو نہیں ہوا فیصلہ،آج بھی ہوگی سماعت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist