ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آج یوپی، اُتراکھنڈ اور گوا میں پولنگ، سخت انتظامات

Rubina by Rubina
فروری 14, 2022
in بھارت, سیاست
156 0
0
آج یوپی، اُتراکھنڈ اور گوا میں پولنگ، سخت انتظامات
169
SHARES
219
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اتر پردیش میں دوسرے مرحلے میں۹؍ اضلاع کی ۵۵؍ نشستوں پر اور گوا نیز اتراکھنڈ کی تمام اسمبلی سیٹوں پرپیر کو پولنگ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یوپی میں جہاں دوسرے مرحلے کی پولنگ بی جے پی کیلئے بڑا چیلنج ہے کیوں کہ اکثر اسمبلی حلقوں میں مسلم ووٹر فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں تو وہیں گوا ا ور اتراکھنڈ میں اس پر اپنا اقتدار بچانے کا دباؤ ہے۔ پیر کو اتراکھنڈ کی ۷۰؍ نشستوں کیلئے اور گوا کی ۴۰؍ نشستوں کیلئے ایک ہی مرحلے میں پولنگ مکمل کر لی جائےگی۔ کانگریس کو ان دونوں ریاستوں میں اپنی فتح کی امید ہے۔
اتراکھنڈ میں ۷۰؍ نشستوں کیلئے ۶۳۲؍ امیدوار
اتراکھنڈ جہاں بی جےپی کو حکومت مخالف لہر کا سامنا ہےا ور جس سے بچنے کیلئے اسے مہینے بھر کے وقفے میں ۲؍ وزیراعلیٰ تبدیل کرنے پڑے، کے ۷۰؍ اسمبلی حلقوں میں ۶۳۲؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاست کے ۸۱؍ لاکھ ووٹران کی قسمت کافیصلہ ای وی ایم میں محفوظ کریں گے۔ یہاں ووٹنگ صبح ۸؍ بجے شروع ہوگی اور شام ۶؍ بجے تک جاری رہےگی۔ ۲۰۰۰ء میں ریاست کے قیام کے بعد یہ پانچواں اسمبلی الیکشن ہے۔ یہاں اب تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی پارٹی کو لگاتار دوسری میعاد میں کامیابی ملی ہو۔ بی جےپی دیگر ریاستوں کی طرح یہاں بھی مذہبی تفریق کا فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہے۔
گوا میں کانگریس کو واضح اکثریت کی ا مید
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی گزشتہ دنوں اس یقین کا اظہار کرچکے ہیں کہ اس بار پارٹی کو ریاست میں واضح اکثریت حاصل ہوگی اور پارٹی حکومت سازی میں تاخیر نہیں کریگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بھی یہاں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی مگر بی جے پی نے جوڑ توڑ کی سیاست کا استعمال کرتے ہوئے پہلے ہی حکومت سازی کا دعویٰ گورنر کو پیش کردیا ۔ گورنر نے بھی حیرت انگیز طور پر بی جےپی کو حکومت سازی کا موقع دیا اور سب سے بڑی پارٹی ہونے کے بعد بھی کانگریس حکومت نہیں بنا سکی تھی۔ یہاں ۱۱؍ لاکھ ووٹر ۴۰؍ اسمبلی حلقوں میں ۳۰۱؍ امیدواروں کی قسمت کافیصلہ کریں گے۔ گوا میں بھی بی جےپی کو حکومت مخالف لہر کا سامنا ہے۔
یوپی میں دوسرا مرحلہ بی جےپی کیلئے چیلنج
دوسرا مرحلہ اتر پردیش میں بی جےپی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی اتحاد کو پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی بہتر کارکردگی کی امید ہے۔ مغربی یوپی کے ۹؍اضلاع میں جن ۵۵؍ سیٹوں پر پولنگ ہونی ہے ان میں سے ۳۸؍سیٹیں گزشتہ الیکشن میں بی جےپی نے جیتی تھیں۔ سماجوادی اپرٹی اور آر ایل ڈی کے اتحاد نیز جاٹ ووٹروں کے بی جےپی مخالف رجحان کو دیکھتے ہوئے بی جےپی کیلئے مذکورہ سیٹوں کو بچانے کا چیلنج ہے۔ دوسری طرف یہ مرحلہ سماجوادی کیلئےاپنے قلعہ میں کارکردگی کو پہلے سے بہتر کرکے اقتدار کی جنگ میں بی جے پی پرسبقت حاصل کرنے کا امتحان ہے۔
اعظم خان کی مقبولیت کا بھی امتحان
اس مرحلہ میں سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خان کے آبائی ضلع رامپور اور اس سے متصل اضلا ع کے حلقے ہیں اس لئے ان کے لئے بھی اپنی مقبولیت اور خطہ میں سیاسی دبدبہ کی برقرار رکھنے کا امتحان ہے۔مسلم رائے دہندگان کا بھی اس مرحلہ میں امتحان ہوگا کہ انہوں نے سابقہ الیکشن سے کیا سبق حاصل کیا نیز ان کا سیاسی شعور گزشتہ ۵؍برس میں پختہ ہوا ہے ۔ ان اضلاع میں مسلم ووٹر باد شاہ گر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مغربی یوپی میں۷۸؍ مسلم امیدوار میدان میں
اس مرحلہ میں جن ۵۵؍سیٹوں کیلئے پولنگ ہونی ہےوہاں۵۸۶؍امیدوار مقابلے میں ہیں۔ ان میں ۷۸؍مسلم امیدوار ہیں۔جن ۹؍ اضلاع میں اس مرحلہ میںووٹنگ ہوگی ان میں صرف شاہجہاں پورایسا ضلع ہے جہاں مسلم ووٹرز ۲۰؍فیصد سے کم ہیں ورنہ رامپور،مراد آباد، سہارنپور، بجنور، سنبھل، امروہہ اور بدایوں میں اقلیتی ووٹر۲۰؍فیصد سے زائد ہیں ۔ رامپوراور مراد آباد میں تو ان کی آبادی ۵۰؍فیصد سے بھی اوپرہے۔سہارنپور، بجنورا ور امروہہ میں مسلم ووٹرز ۴۰؍سے بھی زیادہ ہیں جبکہ بریلی اور سنبھل میں ۳۲؍فیصد سے زائد اور بدایوں میں تقریباََ ۲۲؍فیصد ہیں۔چیف الیکشن افسر اجے کمار شکلا کےمطابق اس مرحلہ میں مرکزی فورس کے علاوہ پولیس اور پی اے سی کی کئی کمپنیوں کو امن و امان کوبرقرار رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پولنگ صبح ۷؍ سے شام ۶؍ بجے تک ہوگی۔ ۲؍ کروڑ۲؍ لاکھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Previous Post

کیف میں آسٹریلیا اور کناڈاکے سفارتخانے بند، یوکرین چھوڑنے کی اپیل

Next Post

جئے شنکر نے فلپائن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

Next Post
جئے شنکر نے فلپائن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

جئے شنکر نے فلپائن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist