پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد امیدوار کروڑپتی

Rubina by Rubina
فروری 12, 2022
in بھارت, سیاست
169 0
0
اترپردیش میں ایک بجے تک 35فیصدی ووٹنگ
168
SHARES
235
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہرادون:اتراکھنڈ میں 14 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے والے 632 امیدواروں میں سے کل 40 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ اب وہ ایک معزز ایم ایل اے بننے کے خواہش مند ہیں۔ ریاست میں 632 میں سے 626 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا تجزیہ کرنے کے بعد جاری کردہ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ ان 626 میں سے اس مرتبہ ریاست میں 252 کروڑ پتی امیدوار ہیں جن میں بی جے پی کے پاس سب سے زیادہ 60 امیدوار ہیں۔ اے ڈی آر کے کوآرڈینیٹر منوج دھیانی نے یو این آئی کو بتایا کہ پانچویں اسمبلی کے لیے ہونے والے ان انتخابات میں سال 2017 کے مقابلے کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں تقریباً نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تب یہ تعداد 31 فیصد تھی۔ اس مرتبہ 40 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 60، کانگریس کے 56 اور 40 آزاد امیدوار کروڑ پتی ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی کے 31، بہوجن سماج پارٹی کے18، اتراکھنڈ کرانتی دل کے 12، سماج وادی پارٹی کے آٹھ، آزاد سماج پارٹی ( کانشی رام) کے چھ ، پیپلز پارٹی آف انڈیا (ڈیموکریٹک) کے تین کروڑ پتی امیدوار میدان میں ہیں۔ ان کروڑپتی کے زمرے میں اے آئی ایم آئی ایم، راشٹریہ سماج دل (آر)، بھارتیہ جن جاگرتی پارٹی، سی پی آئی (ایم)، نیشنلسٹ جن لوک پارٹی (ستیہ) اور اتراکھنڈ پریورتن پارٹی سے 2-2 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ راشٹریہ لوک دل، جے مہابھارت پارٹی، اتراکھنڈ کرانتی دل (ڈی)، اتراکھنڈ جن ایکتا پارٹی، سی پی آئی، اتراکھنڈ جنتا پارٹی، شرومنی اکالی دل سے ایک ایک امیدوار معزز بننے کے لیے بے تاب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کروڑ پتیوں میں سے سب سے زیادہ جائیداد والے لکسر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار انترکش سینی ہیں جن کے پاس 123 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔ دوسرے نمبر پر چوبٹاکھل سے بی جے پی کے امیدوار ستپال راوت عرف ستپال مہاراج کے پاس 87 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں، جب کہ سری نگر کے علاقے سے
اتراکھنڈ کرانتی دل (یوکرانڈ) کے امیدوار موہن کالا کے پاس 82 کروڑ روپے، خانپور سے آزاد امیدوار امیش کمار کے پاس 54 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ہیں۔

Previous Post

فوج کا برفانی تودہ کھسکنے کے سبب ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت

Next Post

ہندوستان میں کورونا کیسز میں کمی، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

Next Post
ملک میں کوروناسے شفایاب ہونے والوں کی تعدادمیں بڑا اضافہ

ہندوستان میں کورونا کیسز میں کمی، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist