ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بہار بی جے پی اور جے ڈی یو میں تلخ کلامی

Rubina by Rubina
فروری 9, 2022
in بھارت, سیاست
178 0
0
بہار بی جے پی اور جے ڈی یو میں تلخ کلامی
176
SHARES
234
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہار میں حکمراں اتحاد این ڈی اے کی دو اہم حلیف جماعتوں بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان تلخی میں لگاتار شدت آرہی ہے۔ تازہ معاملہ سہسرام سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ چھیدی پاسوان کا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلی بننے کیلئے لالو پرساد تو کیا داؤد ابراہیم سے بھی ہاتھ ملا سکتے ہیں۔اطلاع کے مطابق چھیدی پاسوان نے نئی دہلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ بی جے پی ایم پی کے اس بیان پر بہار کی سیاست میں مزید گرمی آگئی ہے۔ جے ڈی یو کے بڑے لیڈروں نےچھیدی پاسوان کے اس بیان پر خاموشی اختیار کرکے ایک طرح سے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ ان کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے ۔ البتہ اس طرح کے بیان پر ردعمل کا اظہار بھی ضروری تھا۔ اس لئے چھیدی پاسوان کوجواب دینے کیلئے جے ڈی یو نے اپنے ترجمان ابھیشیک جھا کو میدان میں اتارا ۔
چھید ی پاسوان نے کچھ نہیں چھوڑا یاد رہے کہ چھیدی پاسوان نے جے ڈی یو پر ’دباؤ کی سیاست ‘ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب مرکزی حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے سے منع کردیا ،پھر بھی اس کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بہار کی ترقی کیلئے مرکزلگاتار مدد کررہا ہے، اس کے باوجود خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ چھیدی پاسوان نے کہا کہ ایسے معاملات کو اٹھا کر جے ڈی یو ’بلیک میل‘ کررہا ہے، جو کہ غلط ہے۔ سہسرام سے بی جے پی ایم پی یہیں پر نہیں رکے۔ انہوں نے بہار اسمبلی ۲۰۲۰ء میں جے ڈی یو کے ساتھ اتحاد کرنے کے فیصلے کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ اگر بی جے پی نے تنہا الیکشن لڑا ہوتا تو اپنے دم پر اکثریت حاصل کرتی۔ ہمیں نتیش کمار کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد نتیش کمار کو وزیر اعلی بنا دیا گیا۔ پارٹی قیادت سے یہ غلطی ہوگئی ۔
جے ڈی یو کا جواب
اس کے جواب میں جے ڈی یو کے ترجمان ابھیشیک جھا نے چھیدی پاسوان کو سخت جواب دیتےہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کا بیان دینے سے پہلے اپنی پارٹی کی قیادت سے پوچھ لینا چاہئے تھا۔ہم لوگ ایسے شخص کی باتوں کا نوٹس نہیں لیتے ہیں۔ ابھیشیک جھا نے کہا کہ نتیش کمار جس اتحاد کی قیادت کرتے ہیں، عوام اسی پر مہرلگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کو کچھ کم سیٹیں ملی تھیں لیکن اس کا سبب کیا تھا؟ سبھی لوگ جانتے ہیں۔

Previous Post

کانگریس پر مودی کا شدید ترین حملہ، ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی لیڈرقراردیا

Next Post

رامپور میں بارش سے ریلیاں نہیں ہوسکیں

Next Post
رامپور میں بارش سے ریلیاں نہیں ہوسکیں

رامپور میں بارش سے ریلیاں نہیں ہوسکیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist