نئی دہلی:وزیر داخلہ امت شاہ نے سروں کی ملکتہ اور بھارت رتن لتا منگیشکر کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو موسیقی کے شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے سروں کی ملکتہ کو بچپن سے اس کی سادھنا کا شوق تھا، وہ آخری سانس تک اسی سادھنا میں مصروف رہیں۔ انہوں نے ہندستانی فلمی موسیقی کو اپنی اواز سے مزین کیا اور کلاسیکی موسیقی کو آواز دیکر نوجوان نسل کو اس کی سریلی آواز سے آشنا کیا۔
مسٹر شاہ نے اتوار کو سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے کہا کہ سر اور موسیقی کو مکمل کرنے والی لتا دیدی نے اپنی سریلی اور مسحور کن آواز سے نہ صرف ہندستان بلکہ پوری دنیا میں ہر نسل کی زندگی کو ہندستانی موسیقی کی مٹھاس سے بھر دیا۔ موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کی موت میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔
وزیر داخلہ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہاکہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ وقفہ وقفہ پر مجھے لتا دیدی کی محبت اور آشیرواد ملتا رہا۔ اپنی لاجواب حب الوطنی، میٹھی بولی اور شائستگی کے ساتھ سے وہ ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گی۔ ان کے اہل خانہ اور لاتعداد مداحوں سے تعزیت کا اظہا رکرتا ہوں۔ او م شانتی شانتی۔
مسٹر شاہ نے ٹوئٹر پر لتا جی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سروں کی ملکہ بھگوان کی دین تھیں جس طرح بچے کی مسکان، سورج کی روشی اور پھلوں کی خوشبو کاکوئی مذہب نہیں ہوتا اسی طرح لتا جی کی موسیقی کسی مذہب کی حد میں نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ہے۔
انہوں نے مجھے میرے مشکل وقت بڑی ہمت دی او ر ان کا جب بھی مجھے فون آیا وہ ہندستانی فلمی صنعت کے لئے ہوتا تھا، وہ موسیقی کے لئے ہوتا تھا۔مسٹر شاہ نے کہاکہ لتا جی کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کئی نسلوں تک پر نہیں کیا جاسکتا۔