پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دلیپ کمار لتامنگیشکر کو بہن مانتے تھے

Rubina by Rubina
فروری 6, 2022
in بھارت, سنیما, سیاست
171 0
0
دلیپ کمار لتامنگیشکر کو بہن مانتے تھے
165
SHARES
279
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی :فلم انڈسٹری کے ‘شہنشاہ جذبات’ کہے جانے والے مرحوم اداکار دلیپ کمار اور سروں کی ملکہ لتامنگیشکر کو بہن مانتے تھے لتا متعدد مرتبہ دلیپ کمار کے ہاتھوں پر راکھی باندھا کرتی تھی دلیپ کمار کے انتقال سے قبل جب لتا پہلی مرتبہ اسپتال داخل ہوئی تھیں اس وقت دلیپ صاحب نے اپنے ٹیوٹر پر دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی تھیں-اسی طرح جب دلیپ صاحب داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تب لتامنگیشکر نے ایک جذباتی پیغام میں اپنے بھائی کو کھو دینے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اب انکی کلائی اپنے بھائی کی راکھی سے محروم ہوجائےگی۔
لتامنگیشکر کے تعلق سے ایک مرتبہ دلیپ صاحب نے یہ بھی کہا تھا کہ قدرت نے ہندوستان کو ایک خاص تحفہ دیا ہے اور اس تحفہ کا نام لتا منگیشکر ہے-
واقعی لتا منگیشکر کی آواز کا اعجاز جادو اور سحر کے زمرے میں آتا ہے- لندن کے البرٹ ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں دلیپ نے لتا منگیشکر کا تعارف کچھ اس طرح کرایا تھا کہ وہ تعارف بھی جاوداں بن گیا۔
انھوں نے کہا تھا ‘حضرات! جس طرح پھول کی خوشبو اور مہک کا کوئی رنگ نہیں ہوتا وہ محض خوشبو ہوتی ہے یا جس طرح بہتے پانی، جھرنے یا ہوا کا کوئی مسکن، گاؤں یا دیس نہیں ہوتا، جس طرح ابھرتے ہوئے سورج کی کرنوں کا یا معصوم بچے کی مسکراہٹ کا کوئی مذہب یا بھید بھاؤ نہیں ہوتا ویسے ہی لتا منگیشکر کی آواز قدرت کی تخلیق کا ایک کرشمہ ہے-اسی طرح کہ عوام کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری بھی لتا دیدی کی مداح تھی-
گلزار نے سروں کی ملکہ کے بارے میں کہا تھا کہ لتاجی کی آواز ہمارے عہد کا ثقافتی عجوبہ اورمظہر ہے۔ یہ ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ ہم کم از کم ایک بار ان کی آواز نہ سنتے ہوں۔
نغمہ نگار جاوید اختر کہتے ہیں کہ اس کرہ ارض پر صرف ایک سورج، ایک چاند اور ایک لتا ہے۔اداکارہ نرگس نے اپنی حیات میں لتا منگیشکر کے گانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ان جذباتی گیتوں کو گاتے ہوئے جو لتا منگیشکر کی آواز میں ہوتے ہیں، آنکھوں میں گلیسرین ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یہودی مینوہن نے لتا منگیشکر کے بارے میں کہا کہ میں وائلن پر آپ کی حیرت انگیز گائیکی کو بارِدگر تخلیق کرنے کی صرف کوشش ہی کر سکتا ہوں۔
ایک زمانہ لتا کا مداح تھا اور وہ استاد سلامت علی خاں کی دیوانی تھیں۔ استاد سلامت کو اپنے عہد کا تان سین مانا گیا۔ یہ عشق کے اساطیری جہان کی عظیم داستان ہے کہ سرسوتی دیوی نے سُروں اور تال کے دیوتا سے عشق کیا تھا۔
لتا منگیشکر نے استاد سلامت علی خاں سے ٹوٹ کر محبت کی اور انھیں شادی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن ہر لازوال محبت کی طرح اس کا انجام بھی ناکامی ٹھہرا ۔

 

Previous Post

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کے شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان: شاہ

Next Post

بی جے پی کے انتخابی منشور کے اجرا کا پروگرام ملتوی

Next Post
بی جے پی کے انتخابی منشور کے اجرا کا پروگرام ملتوی

بی جے پی کے انتخابی منشور کے اجرا کا پروگرام ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist