نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.30 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اس دوران اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسوں سے تقریباً ایک لاکھ زیادہ ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 لاکھ 53 ہزار 81 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 68 کروڑ 98 لاکھ 17 ہزار 199 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک لاکھ 27 ہزار 952 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 31 ہزار 648 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.16 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 7.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو لاکھ 30 ہزار 814 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ دو لاکھ 47 ہزار 902 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 95.64% ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ تین ہزار 856 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 73 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 233 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 1059 مریضوں کی موت ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 501114 ہو گئی۔