نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔اس دوران، مسٹر مودی پتنچیرو میں انٹرنیشنل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار دی ایمی ایرڈ ٹراپکس گولڈن جوبلی (جشن صد سالہ) کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور بعد میں 216 فٹ اسٹیچو آف اکویلیٹی’ کو ملک کو وقف کریں گے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،”میں آج دو پروگراموں میں شرکت کے لیے حیدرآباد میں ہوں گا۔ تقریباً 2:45 بجے میں آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی گولڈن جوبلی کے پروگرام میں شرکت کروں گا جو زراعت اور اختراع سے متعلق پہلوؤں پر کام کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے”۔
انہوں نے کہا،”میں شام 5 بجے ‘اسٹیچو آف اکویلٹی’ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کروں گا۔ یہ رامانوجاچاریہ کو ایک مناسب خراج عقیدت ہوگا، جن کے پاکیزہ خیالات اور تعلیمات ہمیں متاثر کرتی ہیں”۔