متھرا: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستانی فوج کی شجاعت پر سوال اٹھانے والے کانگریسی لیڈروں کو عوام برداشت نہیں کریں گے۔
مسٹر سنگھ نے یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چین۔پاکستان کے تعلقات پر کانگریس لیڈر و ایم پی راہل گاندھی کے تبصرے پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیر اعظم پنڈٹ نہرو اور اندرا حکومت کے دوران بین الاقومی خطے پر دو بڑے غیر قانونی قبضے ہوئے تھے۔
مسٹر سنگھ نے کہا’کیا راہل گاندھی کو سابقہ تاریخ کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔ پاکستان نے شکسگام گھاٹی کو چین کو سونپ دیا۔ اس وقت پنڈٹ نہرو ہندوستان کے وزیر اعظم تھے۔ اتنا ہی نہیں کاکرم ہائی وے کی تعمیر پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں کی گئی تھی۔ اس وقت ہندوستان کے وزیر اعظم بھارتیہ جنتا پارٹی کے نہیں تھے لیکن اندرا گاندھی وزیر اعظم تھیں اور آپ نے(راہل) کہا تھا کہ پاکستان اور چین ہندوستان کی غلط خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے قریب آگئے چین اور پاکستان کی معاشی راہداری (سی پیک) کا آغازکانگریس کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔
سابق بی جے پی صدر نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایس پی کی منھ بھرائی، مذہب، ذات کی سیاست قابل قبول نہیں ہے۔ صرف حکومت نہیں سماج کی تعمیر ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔