ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بیروزگاری اور مہنگائی ہی اصل موضوع

Rubina by Rubina
فروری 4, 2022
in بھارت, سیاست
185 0
0
بیروزگاری اور مہنگائی ہی اصل موضوع
173
SHARES
239
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بجٹ اجلاس کے دوران صدر جمہوریہ کے خطاب پر جاری رسم شکریہ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے بیجو جنتا دل اور ٹی آر ایس کے اراکین نے ملک میں بے پناہ بے روزگاری اور مہنگائی کا موضوع اٹھایا اور کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل میں سے سب سے اہم مسائل یہی دونوں ہیں۔ ان پر بات کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ انہیں نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟
بی جے ڈی نے بےروزگاری کو خطرناک قرار دیا بی جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ پنکی مشرا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ اگر اپنے من کی بات کرتے تو ملک میں بے روزگاری جیسے خوفناک مسئلہ پر ضرور روشنی ڈالتے۔ آزادی کے ۷۵؍سال میں پہلی بار بہار اور اتر پردیش میں بے روزگاری کی وجہ سے اتنا تشدد ہوا ہے ۔ ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں لیکن جو مسئلہ سب سے اہم ہے اس پر نہ مودی سرکار بات کررہی ہے اور نہ یوپی کی حکومت لب کشائی کررہی ہے۔ ریلوے کی ۳۵؍ہزارآسامیوں کے لئے ایک کروڑ ۲۵؍ لاکھ درخواستیں کیا ظاہر کرتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی حالت زار کو سمجھنا چا ہئے۔ بڑے بڑے اعلانات کرنے کے بجائے اصل صورتحال کو سمجھنا چا ہئے۔پنکی مشرا نے مہنگائی کا بھی موضوع اٹھایا اور کہا کہ خواتین کچن آنسو ؤں سے سنبھال رہی ہیں۔ اسی طرح جب نوجوان پیٹرول پمپ پر جاتے ہیں تو تیل کی قیمت میں اضافہ ان کے چہرے پر مایوسی لے آتا ہے۔ کیا اس پر بات نہیں ہونی چاہئے؟
ٹی آر ایس نے بھی مہنگائی اور بےروزگاری کوخوفناک قرار دیا تلنگانہ راشٹر یہ سمیتی کے ناما ناگیشورا راؤ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئےکہا کہ ملک جن مسائل کا سامنا کررہا ہے اس کی جھلک صدر کے خطاب میں ملنے کی امید تھی لیکن بے روزگاری پر کچھ نہیں سننے کو ملا۔ اسی طرح مہنگائی کس شرح سے بڑھی ہے اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ کسانوں کو ملنے والی کم از کم امدادی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ مرکز اور ریاست کے تعلقات کے بارے میں بھی خطاب میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا مہنگائی نہیں بڑھ رہی ہے؟ کیا بےروزگاری گزشتہ ۷۵؍ سال میں سب سے زیادہ نہیں ہے؟ پھر سرکار اس پر بات کیوں نہیں کررہی ہے ؟
مہوا موئترا طوفانی انداز میں نظر آئیں ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا جو فرقہ پرستی اور بی جے پی کی سخت مخالف ہیں ، نے صدر کے خطاب پر رسم شکریہ میں حصہ لیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے بخیے ادھیڑ دئیے ۔ انہوں نے نہ صرف مہنگائی اور بےروزگاری پر سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ہری دوار کی دھرم سنسد کے حوالے سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تقریر کا اقتباس بھی پڑھا اور سرکار سے کئی چبھتے ہوئے سوال پوچھے۔مہوا موئترا نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہری دوار دھرم سنسد میں جو کچھ ہوا کیا اس کی اجازت نیتا جی سبھاش چندر بوس دے سکتے تھے ؟ مسلمانوں کی نسل کشی کے جو اعلانات ہوئے ،مجھے بی جے پی یا اس کے آقا یہ بتائیں کہ کیا ان اعلانات کو نیتا جی قبول کرسکتے تھے؟‘‘ اس کے بعد مہوا موئترا نے نیتا جی کی ۱۹۳۸ء کی فرقہ پرستی کے خلاف کی گئی تقریر کا متن پڑھا اور بی جے پی سے چبھتے ہوئے سوال پوچھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے اپنی تقریر میں کئی جگہوں پر نیتا جی کا نام لیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا نیتا جی مسلمانوں کے قتل عام کی اجازت دے کر گئے ہیں؟ پھر کس بنیاد پر بی جے پی اور اس کی حکومتوں نے اب تک دھرم سنسد میں اشتعال انگیزی کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا ہے ؟ مہواموئترا نے سرکار کو یہ بھی یاد دلایا کہ بی جے پی جس ٹیپو سلطان سے اتنی الرجک ہے نیتا جی کی فوج کی نشانی میں اسی ٹیپو سلطان کی فوج کا دہاڑتا ہوا شیر بھی تھا۔

 

 

Previous Post

اسد الدین اویسی کی کار پر ۴؍ رائونڈ فائرنگ ، بال بال بچے ، ایک حملہ آور گرفتا ر

Next Post

یوپی انتخابات نئی تاریخ رقم کریں گے : مودی

Next Post
وزیر اعظم مودی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب ، بجٹ کی جم کر تعریفکی

یوپی انتخابات نئی تاریخ رقم کریں گے : مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist