ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

ہولو کاسٹ پر تبصرہ کرنے کی پاداش میں امریکی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی معطل

Rubina by Rubina
فروری 4, 2022
in دنیا
168 0
0
ہولو کاسٹ پر تبصرہ کرنے کی پاداش میں امریکی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی معطل
158
SHARES
218
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ٹی وی چینل ’اے بی سی‘ نیوز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشہور خاتون صحافی ہووپی گولڈ برگ کو یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے تعلق سے غلط اور نقصان دہ تبصروں کی وجہ سے ’دی ویو‘ پروگرام سے دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا ہے۔اگرچہ گولڈ برگ نے اپنے متنازع ریمارکس پر معذرت کی ہے مگر ٹی وی چینل نے اسے اپنے تبصروں کے اثرات پر غورکرنے کیلئے کچھ وقت نکالنے کو کہا ہے۔
اے بی سی نیوز کے صدر کم گڈون نے ایک بیان میں کہا کہ پوری اے بی سی نیوز تنظیم ہمارے ساتھی یہودیوں، اپنے دوستوں، ہمارے خاندان اور ہماری برادری کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ فیصلہ گولڈ برگ کے ’دی ویو‘ پر ایک مباحثے کے دوران گفتگو کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نےکہا تھا کہ’’ نسل پرستی ہولوکاسٹ میں کوئی عنصر نہیں تھی۔‘‘
گولڈ برگ نے منگل کی صبح کی ایپی سوڈ پر بار بار معافی مانگی، لیکن ان کے ریمارکس پر کئی ممتاز یہودی لیڈروں کی طرف سے مذمت کی گئی۔ اینکر نے منگل کو کہا کہ ’’میرے الفاظ نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا اور یہ میرا ارادہ نہیں تھا۔‘‘
نازیوں کے موت کے کیمپ دراصل گولڈ برگ نے اپنے شو میں دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے موت کے کیمپ سے متعلق لکھے گئے ناول’ پر ٹینیسی اسکول بورڈ‘ پر ہونے والی والی بحث کے دوران کہا کہ ہولوکاسٹ میں نسل پرستی کا عنصر نہیں تھا۔ یہ دوسرے آدمی کے ساتھ ہونے والی سفاکی اور مظالم کے بارے میں ہے۔اس پر پوری دنیا سے یہودیوں کے مذمتی بیانات آنے شروع ہوگئے سائمن ویسنتھل سینٹر کے ایسوسی ایٹ ڈین ربی ابراہم کوپر نے سوشل ایشوز پر برسوں سے بات کرنے پر گولڈ برگ کی تعریف کی، لیکن کہا کہ انہوں نے ہولوکاسٹ کے تعلق سے غلط بیان دیا ہے۔اس کے بعد چینل نے گولڈ برگ کو معطل کر دیا۔ دو ہفتوں بعد غالباً وہ اپنےٹی وی شو میں واپس دکھائی دیں گی۔

Previous Post

با حجاب طالبات کو اُڈپی کے کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا

Next Post

اسد الدین اویسی کی کار پر ۴؍ رائونڈ فائرنگ ، بال بال بچے ، ایک حملہ آور گرفتا ر

Next Post
اسد الدین اویسی کی کار پر ۴؍ رائونڈ فائرنگ ، بال بال بچے ، ایک حملہ آور گرفتا ر

اسد الدین اویسی کی کار پر ۴؍ رائونڈ فائرنگ ، بال بال بچے ، ایک حملہ آور گرفتا ر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist