نئی دہلی: سال 2022-23 کے بجٹ میں اقلیتی امور کی وزارت کے لیے 5020.50 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار سے 674.05 کروڑ روپے زیادہ ہے سال 2021-22 میں وزارت کے لیے 4810.77 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم نظرثانی شدہ الاٹمنٹ میں اس رقم کو 4346.45 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا پیش کردہ بجٹ آفت میں بھی’خودکفیل ہندوستان‘ کا موقع پیدا کرنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران اور کساد بازاری کے درمیان یہ بجٹ اعتماد اور ترقی کو’’خودکفیل ہندوستان‘‘کے دھاگے سے باندھنے والا ہے۔