بدھ, مئی 14, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اکھلیش نے کرہلی اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Rubina by Rubina
جنوری 31, 2022
in بھارت, سیاست
156 0
0
اکھلیش نے کرہلی اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
145
SHARES
179
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مین پوری:سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ و یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پیر کو ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا پہلی بار اسمبلی انتخابات میں قسمت آزما رہے اکھلیش دوپہر تقریبا01:20بجے مین پوری کلکٹریٹ پہنچے اورریٹرنگ افسر اویناس کرشن سنگھ کو اپنا کاغذات نامزدگی حوالے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ایس پی کے قدآوررہنما و ایس پی کے موجودہ ایم ایل اے سوبرن سنگھ یادو اور ایس پی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو موجود رہے۔
قابل ذکر ہے کہ کرہل میں تیسرے مرحلے کے تحت 20فروری کو ووٹنگ ہوگی۔کانگریس نے اس سیٹ سے گیانوتی یادو اور بی ایس پی نے کلدیپ نارائن کو امیدوار بنایا ہے۔وہیں بی جے پی کی جانب سے اچانک مرکزی مملکتی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل کو میدان میں اتار دیا۔ بگھیل اکھلیش کے پرچہ نامزدگی کے فورا بعد کلکٹریٹ پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی کے بعد اکھلیش نے مین پوری کی عوام،پارٹی لیڈروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ یہاں کے عوام تاریخ جیت سے ہمکنار کریں گے۔انہوں نے کہایوپی کا الیکشن ملک کا الیکشن ہے۔ تاریخی تبدیلی کے ساتھ ساتھ یوپی خوشحالی کے راستے پر جائے گا۔
ایس پی سربراہ نے بی جے پی پر بنیاد مسائل سے فرار کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)بنیادی مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتی ہے۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آنے والے وقت میں پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ آج بی جے پی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے‘۔
سابق وزیر اعلی نے یوپی کے چیف سکریٹری پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوپی کے چیف سکریٹری انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پرانی پنشن اسکیم اور نئی پنشن نظام میں کیا فرق ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جتنے بھی سرکاری ملازم ہیں وہ پرانی پنشن کا مطالبہ کررہے تھے۔اس لئے سماج وادی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام کو یوپی میں دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
ملحوظ رہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے آبائی گاؤں سیفئی سے محض چار کلو میٹر دوری پر واقع مین پوری ضلع کی کرہل اسمبلی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد سیاسی ماہرین اس کے کئی معنے نکال رہے ہیں۔ان کے مطابق سماج وادی بلٹ مانے جانے والے آٹھ اضلاع کی 29اسمبلی سیٹوں پر ایس پی اپنی نظر جمائے ہوئے ہے۔
ان سیٹوں پرسال 2012 میں ایس پی سب سے مضبوط ہوکر ابھری تھی جب کہ 2017 کے الیکشن میں ایس پی کو اس پٹی میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ایس پی نے ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا سیاسی میدان دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بڑا داؤ لگایا ہے۔
اکھلیش کے کرہل اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا مطلب ہے کہ سیفئی ان آٹھ اضلاع کے الیکشن کا مرکز بنے گا اور ایس پی کی انتخابی حکمت عملی لکھنؤ میں نہیں سیفئی سے طے کی جائے گی۔ ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو بھی اٹاوہ اور سیفئی کو اپنی انتخابی مہم کے مرکز میں رکھتے تھے۔ فیروز آباد، ایٹہ، کاس گنج، مین پوری، اٹاوہ، اوریا، قنوج، فرخ آباد کل آٹھ اضلاع کو سماج وادی پارٹی کا بیلٹ مانا جاتا ہے ۔
یہ علاقہ ممتاز سوشلسٹ مفکر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا کام گاہ بھی رہا ہے۔ اسی وجہ سے سماج وادی نظریہ کا سب سے زیادہ اثر یہاں کی سیاست میں رہا ہے۔

Previous Post

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 166.03 کروڑسے زیادہ

Next Post

نقلی سماج واد حصول اقتدار کے لئے کوشاں:مودی

Next Post
انتخابات صرف جیت ہی نہیں،تنظیم کی توسیع کا بھی موقع

نقلی سماج واد حصول اقتدار کے لئے کوشاں:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist