­
پیگاسس پر سنسنی خیز انکشاف، اپوزیشن حملہ آور - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پیگاسس پر سنسنی خیز انکشاف، اپوزیشن حملہ آور

Rubina by Rubina
جنوری 30, 2022
in بھارت, سیاست
157 0
0
پیگاسس پر سنسنی خیز انکشاف، اپوزیشن حملہ آور
187
SHARES
200
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے تعلق سے سنسنی خیز انکشاف کرکے ہندوستانی سیاست میں ہلچل پیدا کرد ی ہے۔ اخبار نے جمعہ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جولائی ۲۰۱۷ءمیں جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا تو ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ ۲؍بلین ڈالر کا ایک بڑا دفاعی سودا کیا تھا۔ اس دفاعی سودے میں میزائل سسٹم کے علاوہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی این ایس او کا بنایا ہوا پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر بھی شامل تھا جسے مودی حکومت نے خریدا تھا ۔ جاسوسی سافٹ ویئر کے سودے پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے بعد کانگریس پارٹی سمیت پورا اپوزیشن بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہوگیا ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا ان انکشافات پر دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کوئی جواب دے گا؟
نیو یارک ٹائمز نے کیا تحقیق کی ؟
انڈین ایکسپریس میں بھی اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تفصیلی خبر شائع ہوئی ہے۔نیویارک ٹائمز کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ا یف بی آئی نے بھی اس اسپائی ویئر کو خریدا تھا اور ایف بی آئی چاہتی تھی کہ اس کا استعمال گھریلو نگرانی کے لئے کیا جائے لیکن اس نے نہیں کیا جبکہ اسرائیل کی وزارت دفاع کے نئے سودوں کے تحت پیگاسس کو پولینڈ، ہنگری اور ہندوستان سمیت کئی ممالک کو فراہم کیا گیا تھا۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ جولائی ۲۰۱۷ء میں جب وزیر اعظم مودی اسرائیل پہنچے تو ان کا پیغام واضح تھا کہ ہندوستان اب فلسطین کے حوالے سے اپنے پرانے موقف کو تبدیل کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں وزیر اعظم مودی اور اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان کافی قربتیں پیدا ہوئیں۔ ہندوستان نے اسرائیل سے جدید ہتھیار اور جاسوسی سافٹ ویئر خریدنے کا معاہدہ کیا۔ اس پورے معاہدے کی مالیت تقریباً ۱۵؍ ہزار کروڑ روپے تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے بھی اس کے فوراً بعد ہندوستان کا دورہ کیا، جو کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا ملک کا پہلا دورہ تھا۔
میڈیا کے کنسورشیم نے بھی ۲۰۲۱ء میں انکشاف کیا تھا
تاہم جولائی۲۰۲۱ء میں میڈیا گروپس کے ایک کنسورشیم نے انکشاف کیا تھا کہ اس اسپائی ویئر کو دنیا کے کئی ممالک میں صحافیوں اور تاجروں کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی کئی سیاستدانوں اور اہم شخصیات کی جاسوسی کا انکشاف کیا گیا، جن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرشانت کشور، اس وقت کے الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور مرکزی وزیر اشونی ویشنو سمیت دیگر اہم نام شامل تھے۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ میں پیگاسس کے تنازع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اشونی ویشنو نے کہا تھا کہ یہ رپورٹ ہندوستانی جمہوریت اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

 

Previous Post

طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ

Next Post

سرکار کی وعدہ خلافی پر ٹکیت برہم، پھر آندولن کا اعلان ،کل سرکاری دفاتر پردھرنا

Next Post
سرکار کی وعدہ خلافی پر ٹکیت برہم، پھر آندولن کا اعلان ،کل سرکاری دفاتر پردھرنا

سرکار کی وعدہ خلافی پر ٹکیت برہم، پھر آندولن کا اعلان ،کل سرکاری دفاتر پردھرنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -