جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ایس پی کے اقتدار کا مطلب مجرمین کی اقتدار میں واپسی ہوگی:امت شاہ

Rubina by Rubina
جنوری 29, 2022
in بھارت
145 0
0
ایس پی کے اقتدار کا مطلب مجرمین کی اقتدار میں واپسی ہوگی:امت شاہ
165
SHARES
252
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مظفر نگر:وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے ووٹروں کو آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کے بعد سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حکومت بننے کا مطلب مجرمین کی اقتدار میں واپسی ہوگی۔ شاہ نے ہفتہ کو بی جے پی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے دوران ووٹر سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اترپردیش میں پارٹی کے انچارج بنے اس وقت موجودہ حکومت نے مظفر نگر فسادات کے متاثرین کو ہی ملزم بنادیا گیا۔ وہ اس درد کو کبھی بھول ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا’ گذشتہ حکومتوں میں غنڈے مافیاؤں نے ریاست کو اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ ہر طرف لوگ غیر محفوظ تھے لیکن جب سے بی جے پی حکومت بنی ریاست کے سارے غنڈے، مافیا باونڈری پارچلے گئے ہیں۔
شاہ نے مغربی اترپردیش میں اکھلیش حکومت کے دوران ہوئے فسادات اور پوری ریاست میں پھیلی لاقانونیت کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹروں کو آگاہ کیا کہ ایس پی حکومت بننے کا صاف مطلب مجرمین کی حکومت بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے اترپردیش میں ڈکیتی میں 70فیصدی، لوٹ میں 69فیصدی، قتل میں 30فیصدی اور اغوا کی واردات میں 35فیصدی کی کمی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے علاوہ بی جے پی حکومت نے اترپردیش کے شہروں میں24گھنٹوں اور گاؤں میں 22گھنٹے بجلی سپلائی کو بھی یقینی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر نے سال 2014،2017اور2019 میں بی جے پی کی اترپردیش میں بڑی جیت کی بنیاد رکھی۔شاہ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بار بھی مغربی اترپردیش سے ہی بی جے پی کی جیت کی تاریخ لکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہی مظفر نگر ہے جس نے اترپردیش میں بی جے پی کی بڑی جیت کی بنیاد رکھنے کی شروعات ہوئی تھی اور اپوزیشن کو چاروں شانے چت کردیا تھا۔سابقہ حکومتوں پر طنز کستے ہوئے شاہ نے کہا کہ’اترپردیش میں بی ایس پی کی حکومت تھی تو ایک ذات کی بات ہوتی تھی کانگریس کنبے کی بات کرتی تھی اور ایس پی غنڈے مافیاؤں کی بات کرتی تھی۔ اب ریاست میں سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے۔ ہر کوئی محفوظ ہے۔

 

Previous Post

بارہمولہ میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے دوسرے بھائی کی لاش بھی برآمد

Next Post

پیر سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس: پہلے دن صدر کا خطاب، منگل کو پیش کیا جائے گا بجٹ

Next Post
کورونا کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہےہمیں محتاط رہ کرلڑائی لڑنی ہو گی: صدر جمہوریہ

پیر سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس: پہلے دن صدر کا خطاب، منگل کو پیش کیا جائے گا بجٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist