ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

حامد انصاری کی موجودہ حالات پرتنقید ،بھگوا تنظیمیں چراغ پا

Rubina by Rubina
جنوری 28, 2022
in بھارت, سیاست
134 0
0
حامد انصاری کی موجودہ حالات پرتنقید ،بھگوا تنظیمیں چراغ پا
178
SHARES
146
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کےامریکہ میں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کرنے اور ہندوستان کے سیاسی ماحول پر تبصرہ کرنے سے ملک کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بھگوا تنظیمیں جن کے تعلق سے کبھی یہ توقع کی ہی نہیں جا سکتی کہ وہ تنقید برداشت کریں گی ، حسب دستور اس تبصرہ سے چراغ پا اور حواس باختہ ہیں۔سابق صدر کی حق گوئی بی جے پی اوروی ایچ پی کو ہضم نہیں ہوپارہی ہے۔حامد انصاری نے یوم جمہوریہ کے موقع پر امریکہ میں مقیم انڈین امریکن مسلم کونسل اور کچھ دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی کی سرپرستی میں ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تنقیدکی۔ ان کے ساتھ اداکارہ سورا بھاسکر اور تین امریکی قانون ساز جم میک گورن، اینڈی لیون اور جیمی رسکن بھی تھے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب صدر حامد انصاری نے کہا ’’ حالیہ برسوں میں ہم نے ایسے رجحانات اور طرز عمل دیکھے ہیں جو پہلے سے قائم عوامی حب الوطنی کے خلاف ہیں اور ثقافتی حب الوطنی کے خیالی نظام پر زور دیتے ہیں۔اس ماحول میں انتخابات میںملنے والی اکثریت کو مذہبی اکثریت کے طور پر پیش کیاجاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر سیاسی اقتدار اور اجارہ داری قائم کی جاتی ہے ۔ ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ شہریوں کو ان کے عقیدے کی بنیاد پرتقسیم کیا جائے اور عدم تحفظ کو فروغ دیا جائے۔ ان خیالات کو سیاسی اور قانونی طور پر چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘
بی جے پی اور وی ایچ پی نے حامد انصاری کی اس تقریر پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص پر تنقید کرنے کا جنون اب ملک پر تنقید کرنے کی سازش میں بدل گیا ہے۔
حامد انصاری کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کا جنون اب ہندوستان پر تنقید کرنے کی سازش میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اقلیتوں کے ووٹ کا استحصال کرتے تھے وہ اب ملک کے مثبت ماحول سے پریشان ہیں۔ دوسری جانب وشو ہندو پریشد کے ترجمان سنیل بنسل کو ملک کے حالات پر نپے تلے اور شائستہ الفا ظ میں کی گئی تنقیدہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے ٹویٹ میں شدیدنا زیبا الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ حامد انصاری جیسے لوگ آئینی عہدوں سے دستبردار ہوتے ہی سیدھے نیچے کیوں گر جاتے ہیں؟ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور انڈین امریکن مسلم کونسل جیسی بنیاد پرست تنظیموں تک پہنچتے ہی ان کے اندر کا ’جہادی اسلام‘ کیوں جاگ جاتا ہے؟
بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے کنوینر امیت مالویہ نے بھی اپنے ٹویٹ میں بوکھلاہٹ کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی کے عزیز اور سابق نائب صدر حامد انصاری نے امریکی قانون سازوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا ہے جن کی تاریخ ہندوستان مخالف موقف کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔
بتایاجارہا ہےکہ انڈین امریکن مسلم کونسل جس نے یہ پروگرام منعقد کیا،وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے جبکہ کونسل نے ان دعوؤں اور الزامات کی تردید کی ہے۔اس تقریب میں امریکی قانون سازوں نے منتظمین اور انصاری کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی آمریت اور امتیاز وتفریق کے بہت سے مسائل ہیں۔ واشنگٹن میں آن لائن منعقدہ اس تقریب کی میزبانی ’ایمنسٹی انٹرنیشنل یوایس‘ ،’جینو سائڈ واچ‘ اور’ ہندوز فور ہیومن رائٹس‘ جیسی تنظیموںنے بھی کی لیکن صرف انڈین امریکن مسلم کونسل کے نام پر فرقہ پرست عناصر اسے نشانہ بنارہے ہیں۔

Previous Post

ایئرانڈیا کا سوداپایۂ تکمیل کو پہنچا، ایئرلائنکمپنی ٹاٹاسنس کے حوالےکردی گئی

Next Post

ریلوے بھرتی احتجاج میں مزید شدت، گیا میں ٹرین پھونک دی

Next Post
ریلوے بھرتی احتجاج میں مزید شدت، گیا میں ٹرین پھونک دی

ریلوے بھرتی احتجاج میں مزید شدت، گیا میں ٹرین پھونک دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist