منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جوہی چاولہ کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے 5 جی پٹیشن کیس میں ہرجانے کی رقم کم کرکے 2 لاکھ روپے کی

Rubina by Rubina
جنوری 27, 2022
in بھارت
165 0
0
جوہی چاولہ کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے 5 جی پٹیشن کیس میں ہرجانے کی رقم کم کرکے 2 لاکھ روپے کی
145
SHARES
161
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو فلمی اداکارہ جوہی چاولہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے سماجی خدمت کرنے کی شرط پر 20 لاکھ روپے کے ہرجانے کو گھٹا کر 2 لاکھ روپے کر دیا۔ جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس جسمیت سنگھ کی بنچ نے اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر شادی شدہ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی پیشکش قبول کرنے کے بعد ہرجانے کی رقم کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ بنچ نے عرضی گزار کی جانب سے سماجی خدمات سے متعلق دہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایس ایل ایس اے) کے ساتھ کام کرنے کی رضامندی کا نوٹس لیتے ہوئے، ہرجانے کی رقم میں کمی کی درخواست منظور کی۔ فلم اداکارہ نے راحت کی گزارش سے متعلق درخواست کرتے ہوئے کہا ’’دہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے پروگراموں میں حصہ لے کر خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے سماجی خدمت کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہوگی‘‘۔ ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کی جانب سے فلم اداکارہ پر عائد 20 لاکھ روپے کے ہرجانے کو کم کر کے 2 لاکھ روپے کر دیا ہے لیکن سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم اداکارہ چاولہ نے 5 جی ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے معاملے کو سرسری طور پر لیا اور اس سلسلے میں پٹیشن دائر کر کے ہائی کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا۔
واضح رہے کہ فلم اداکارہ نے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 5 جی ٹیلی کام ٹیکنالوجی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، ہائی کورٹ نے درخواست کو ’’عدالت کا وقت ضائع کرنے والا‘‘قرار دیا تھا اور اس کے لئے اداکارہ چاولہ کو 20 لاکھ روپے ہرجانے کے طور پر جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
فلم اداکارہ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ڈبلز بنچ کے سامنے اپیل کی تھی۔ عدالت میں ان کا موقف سابق مرکزی وزیر اور سینئر وکیل سلمان خورشید نے پیش کیا۔ جسٹس سانگھی اور جسٹس سنگھ کی بنچ نے 25 جنوری کو اداکارہ کی اپیل پر ہرجانے کی رقم میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کی مقبولیت کو ’معاشرے کی فلاح‘ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فلم اداکارہ نے عدالت سے 23 دسمبر کو جلد سماعت کی درخواست کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت کے لیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Previous Post

مغوی لڑکی کو بازیاب، اغوا کار کو گرفتار: سری نگر پولیس کا دعویٰ

Next Post

ترنگا بار بار دیکھنے سے حب الوطنی کا جذبہ بڑھے گا: کجریوال کی سوچ

Next Post
ترنگا بار بار دیکھنے سے حب الوطنی کا جذبہ بڑھے گا: کجریوال کی سوچ

ترنگا بار بار دیکھنے سے حب الوطنی کا جذبہ بڑھے گا: کجریوال کی سوچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist