­
خرچ میں احتیاط ضروری کیوں؟ - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

خرچ میں احتیاط ضروری کیوں؟

Rubina by Rubina
جنوری 25, 2022
in بھارت
125 0
0
خرچ میں احتیاط ضروری کیوں؟
135
SHARES
210
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

2019میں چین کے شہر ووہان سے کورونا وبا پھیلنی شروع ہوئی تھی تو اس وقت یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس وبا سے چین کا تو زیادہ نقصان نہ ہوگا، البتہ بیشتر ممالک پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے مگر 2020 سے وطن عزیز ہندوستان سمیت دیگر ممالک جہاں گھریلو پیداوار بڑھانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں وہیں چین کا ایکسپورٹ 2021 میں 3.36 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا، کیونکہ چین کورونا سے بڑی حد تک محفوظ رہا ہے جبکہ ہندوستان، امریکہ، جاپان جیسی دنیا کی بڑی اقتصادیات کو اس سے نجات نہیں مل پائی ہے، یہاں اقتصادی سرگرمیاں بلا روک ٹوک اس طرح نہیں چل پا رہی ہیں جیسی چلنی چاہیے تھیں۔ ایسی صورت میں ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن کی یہ بات توجہ طلب ہے کہ ’ہندوستانی معیشت میں چمکیلے مقامات کے ساتھ کچھ کالے دھبے‘ بھی ہیں۔ اپنی بات سمجھاتے ہوئے راجن کا کہنا ہے کہ ’سیاہ دھبوں کی بات کی جائے تو بے روزگاری، کم قوت خرید(خاص طور پر نچلے متوسط طبقے میں)، چھوٹی اور درمیانے سائز کی کمپنیوں کا مالیاتی دباؤ اس میں آتا ہے۔‘ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر کو اقتصادیات کے حوالے سے زیادہ تشویش متوسط طبقہ، چھوٹے اور درمیانہ سیکٹر اور بچوں کے لیے ہے۔ ان کی یہ تشویش ناقابل فہم نہیں۔ نیشنل کمیشن فار انٹرپرائزز اِن دی اَن آرگنائزڈ سیکٹر نے بتایا تھا کہ 2005 میں ہندوستان میں 45کروڑ، 80 لاکھ لوگ ملازم تھے،ان میں 95 فیصد یعنی 43کروڑ، 50 لاکھ لوگ اَن آرگنائزڈ سیکٹر سے وابستہ تھے، جی ڈی پی میں ان کا تعاون 50.6 فیصد تھا۔ گزشتہ 16 برس میں اس صورت حال میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ آج بھی وطن عزیز کا 80 فیصد سے زیادہ لیبر فورس اَن آرگنائزڈ سیکٹر سے وابستہ ہے اور جی ڈی پی میں اس کا تعاون 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ کورونا کے کسی نئے ویرینٹ کی وجہ سے حالات جب بگڑتے ہیں، جیسے پچھلی بار ڈیلٹا کی وجہ سے حالات بگڑے تھے اور اس بار اومیکرون کی وجہ سے حالات خراب ہیں، تو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتوں کو اقتصادی سرگرمیوں کو محدود کرنا پڑتا ہے یا کسی حد تک روکنا پڑتا ہے، اس کا اثر اَن آرگنائزڈ سیکٹر سے وابستہ لوگوں پر ہی زیادہ پڑتا ہے، چنانچہ کوشش یہ کی جانی چاہیے کہ اپنے ملک کی اقتصادی شرح نمو شاندار ہو مگر حالات کو بھی نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔ ہندوستان سب سے زیادہ ایکسپورٹ امریکہ اور اس کے بعد یوروپی یونین کو کرتا ہے اور یہ دونوں کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔ دوسری طرف اس طرح کی بات کہی جا رہی ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر کا عروج اگلے ماہ تک آئے گا، راجن کا یہ مشورہ صحیح ہے کہ حکومت وہیں خرچ کرے جہاں ضرورت ہو۔ وہ خرچ احتیاط سے اس لیے کرے تاکہ مالیاتی خسارہ بہت بلندی پر نہ پہنچے اور اس کے نتیجے میں افراط زر ہندوستانیوں کے لیے مسئلوں کی وجہ نہ بنے۔
2021 تک ہندوستان کا سرکاری قرض جی ڈی پی کا 86.597 فیصد ہو چکا تھا۔ ظاہر سی بات ہے، قرض لیا ہے تو دینا بھی ہوگا، قرض پر سود بھی ادا کرنا ہوگااور بجٹ کا خیال رکھتے ہوئے ہی یہ ادا کرنا ہوگا۔ 2021 میں آمدنی 580ارب ڈالر ہوئی تھی جبکہ خرچ 890 ارب ڈالر ہوا تھا۔ قرض ادا کرنے اور نئے پروجیکٹوں پر توجہ دینے کے لیے آمدنی اور خرچ کے گیپ کو کم سے کم کرنا ہوگا۔ ہندوستان کے لیے مثبت بات یہ ہے کہ مساوی قوت خرید کے معاملے میں چین اور امریکہ کے بعد وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ زرمبادلہ بھی اس کے
پاس خاصا ہے۔ زرمبادلہ کے معاملے میں چین، جاپان، سوئٹزرلینڈ اور روس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر ہے۔ 14 جنوری، 2022 تک روس اور اس کے زرمبادلہ میں بہت زیادہ کا فرق نہیں تھا۔ روس کے پاس 638,200 ملین ڈالر زرمبادلہ تھا تو ہندوستان کے پاس 634,965 ملین ڈالر تھا۔ یہ ہندوستان کی مستحکم اقتصادی پوزیشن ہی ہے کہ اس خطے کے ممالک اقتصادی بحران کے شکار ہوتے ہیں تو ان کے لیڈران امید بھری نظروں سے اس کی طرف دیکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں حالیہ مثال سری لنکا کی ہے مگر اس پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کو آمدنی اور خرچ کا گیپ کم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی، کوشش یہ کرنی ہوگی کہ دنیا کے بدلتے حالات کا منفی اثر ہمارے ملک پر نہ پڑے، اس کی اقتصادیات اسی طرح محفوظ رہے جیسے 2007 سے 2008 کے عالمی اقتصادی بحران کے دوران محفوظ تھی۔

 

Previous Post

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی ملتوی کردی

Next Post

یہاں جینا ہوتو جمہوریت کو بچانا ہوگا۔

Next Post
یہاں جینا ہوتو جمہوریت کو بچانا ہوگا۔

یہاں جینا ہوتو جمہوریت کو بچانا ہوگا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -