پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نیتاجی کے مجسمہ سے زیادہ اُن کے سیکولرنظریہ کا فروغ ضروری

Rubina by Rubina
جنوری 24, 2022
in بھارت, سیاست
99 0
0
نیتاجی کے مجسمہ سے زیادہ اُن کے سیکولرنظریہ کا فروغ ضروری
97
SHARES
131
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عظیم مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے بانی سبھاش چندر بوس کے ۱۲۵؍ ویں یوم پیدائش کے موقع پران کی بیٹی نے کہا ہے کہ نیتاجی کو سچا خراج عقیدت یہ ہے کہ ان کے سیکولر اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے نظریے کو فروغ دیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر نیتاجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اتوار کوانڈیا گیٹ پر ان کے ہولو گرام مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ سیاسی قیادت کو نیتاجی کی بیٹی نے آئینہ دکھایا نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ۱۲۵؍ ویں یوم پیدائش پر جبکہ ملک کے تمام لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، ان کی بیٹی انیتا بوس فاف نے ہندوستان کے حالات کے پس منظر میں کہا ہے کہ ان کے والد کیلئے سچاخراج عقیدت یہ ہے کہ ان کے سیکولر، مذہبی غیر جانبداری اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے نظریے کو فروغ دیا جائے۔ انیتا جو یورپی ملک آسٹریا میں رہتی ہیں اور معاشیات کی ماہر ہیں، نے کہا ہے کہ ’’میرے والد نے ایک ایسے ہندوستان کا خواب دیکھا تھا جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے آپس میں امن وآشتی کےساتھ رہیں۔ نیتاجی کیلئے مجسمے ہی خراج عقیدت نہیں ہوسکتے، ہمیں ان کی سماجی قدروں پر بھی عمل کرنا ہوگا۔‘‘اسی طرح ان کے پڑپوتے چندر کمار بوس نےبھی کہا کہ ’’نیتاجی کو صرف مجسموںاور میوزموں کےذریعہ خراج عقیدت نہیں پیش کیا جاسکتا۔ نیتاجی جیسی عظیم شخصیت کیلئے خراج عقیدت یہی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے ان کے نظریے کوملک میں نافذ کیا جائے اور سماج کے تمام طبقات کو متحد کر کے ایسا ہندوستان بنایا جائے جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا۔‘‘ آزادی کے بعد کی گئی غلطیوں کی اصلاح کا دعویٰ وزیراعظم نے اتوار کو انڈیا گیٹ پرامر جیوتی کی جگہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت آزادی کے بعد کی گئی غلطیوں کو سدھار رہی ہے۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر الزام لگایا کہ ’’آزادی کے بعد ملک کی تہذیب و ثقافت کے ساتھ ہی کئی عظیم شخصیات کی خدمات کو فراموش کر دینے کی کوشش کی گئی ۔ لاکھوں افراد ملک کی جنگ آزادی میں شریک رہے مگر ان کی تاریخ کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی۔ آج کئی دہائیوں بعد ملک پوری جرأت کے ساتھ ان غلطیوں کی اصلاح کر رہا ہے۔‘‘ اس دوران منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے سبھاش چندر بوس سے موسوم ایوارڈ بھی تقسیم کیا۔ ’سبھاش چندر آپدا پربندھن پورسکار‘ ان افراد کو دیا گیا جنہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ’ نیتاجی کےمجسمے سے نسلوں کو تحریک ملے گی‘ واضح رہے کہ ملک میں نیتاجی کے یوم پیدائش کو ہر سال ’پراکرم دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ نیتاجی سبھاش چند ر بوس نے انگریزوں کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ جلد ہی ان کے ہولوگرام مجسمہ کی جگہ گرینائٹ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ نیتاجی کا مجسمہ جمہوری اقدارکو مضبوط کریگا اور مستقبل کی نسلوں کو تحریک دے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’’جب تک نیتا جی سبھاش چندر بوس کا عظیم الشان مجسمہ تیار نہیں ہو جاتا، تب تک ان کا ہولو گرام مجسمہ اسی جگہ موجود رہے گا۔‘‘ یاد رہے کہ یہ مجسمہ انڈیا گیٹ پر امر جوان جیوتی کی جگہ پر لگایا جائے گا۔ ہند پاک جنگ میں اپنے ملک پر قربان ہو جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت کے طور پر ۵۰؍ سال سے جل رہی اس جیوتی کو مودی حکومت نے گزشتہ دنوں یہ کہتے ہوئے بجھا دیا کہ اب وار میموریل قائم ہوجانے کے بعد اس کی کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔ جیوتی بجھانے پر ہونےوالی تنقیدوں کے جواب میں حکومت نے
اس کی جگہ نیتاجی کا مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیاتھا ۔ ہولوگرام مجسمہ کیسا ہے؟ ہندوستان میں تھری ڈی ہولوگرام تکنالوجی عام طور پر استعمال نہیں ہوتی، اس لیے نیتا جی کا یہ مجسمہ ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد مجسمہ ہے۔اس خصوصی تکنالوجی میں پروجیکٹرکا استعمال کیا گیاہے اور اس کی مدد سے ان کے مجسمہ جیسی تصویر بنائی گئی ہے۔ تھری ڈی ہولوگرام کو پروجیکٹ کرنے کیلئے ایک شفاف ہولوگرافک اسکرین بھی لگایا گیا ہے جس پر مجسمہ کو پروجیکٹر کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کو یہ شفاف ہولوگرافک اسکرین نظر نہیں آئے گی۔

Previous Post

ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کو اقتدار میں لانا ہے:اپرنایادو

Next Post

یوپی میں اب ’حج ہاؤس بمقابلہ مانسرووَر بھون‘ کی سیاست

Next Post
یوپی میں اب ’حج ہاؤس بمقابلہ مانسرووَر بھون‘ کی سیاست

یوپی میں اب ’حج ہاؤس بمقابلہ مانسرووَر بھون‘ کی سیاست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist