ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پنجاب انتخابات سے پہلے ستیندر جین کو ای ڈی گرفتارکرنے والا ہے: کیجریوال

Rubina by Rubina
جنوری 23, 2022
in بھارت, سیاست
143 0
0
پنجاب انتخابات سے پہلے ستیندر جین کو ای ڈی گرفتارکرنے والا ہے: کیجریوال
140
SHARES
206
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دعوی کیا کہ پنجاب انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر ستیندرجین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) گرفتار کرنے والا ہے۔ کیجریوال نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی طرف سے پنجاب انتخابات سے پہلے اے ڈی کا غلط استعمال کئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات آرہے ہیں۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہیں توظاہر ی طورپر مرکزی حکومت کی تمام تفتیشی ایجنسیاں سرگرم ہورہی ہیں۔ ہمیں اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پنجاب انتخابات سے پہلے آئندہ دنوں میں ای ڈی دہلی حکومت میں کابینی وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کو گرفتار کرنے والا ہے۔ ای ڈی کا استقبال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جین پر مرکزی حکومت پہلے بھی دو بار ریڈ کروا چکی ہے۔ ان ریڈ میں ان کو کچھ نہیں ملا۔ پھر سے اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو انکا بہت بہت استقبال ہے۔ عام آدی پارٹی کے کنوینر نے کہاکہ چونکہ انتخابات ہیں اور جب جب بی جے پی الیکشن میں شکست کھارہی ہوتی ہے تو وہ تمام ایجنسیوں کو چھوڑ دیتی ہے۔ اس لئے ظاہر طورپر ریڈ بھی ہوگی اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ان کا ہمیں کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ سچائی کے راستے پر چلتے ہیں، تو یہ تمام رکاوٹیں آتی ہیں۔ بی جے پی کی مرکزی حکوت ای ڈی کے ساتھ ساتھ اگر سی بی آئی، انکم ٹیکس اور دہلی پولیس سمیت اور بھی انکے پاس جتنی ایجنسیاں ہیں، ان میں سے جو بھی ایجنسی بھیجنا چاہیں وہ بھیج سکتی ہیں، وہ گرفتار کرنا چاہیں تو صرف ستیندر جین ہی نہیں اور کسی کوبھی گرفتار کرسکتی ہیں۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ ہم لوگوں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ ہم سب پر ریڈ ہوچکی ہے۔ مجھ پر ریڈ ہوچکی ہے، نائب وزیراعلی منیش سسودیا پر ریڈ ہوچکی ہے۔ ستیندر جین پر پہلے بھی ریڈ ہوچکی ہے۔ ہمارے 21اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور تمام معاملات میں عدالت سے رہا ہوگئے۔ مسٹر جین کے معاملہ میں کیا ہوگا؟ انہیں یہ گرفتار کریں گے اور پانچ دس دن میں ضمانت ہوجائے گی اور وہ باہر آجائیں گے۔ ہمیں نہ جیل جانے سے ڈر لگتا ہے اور نہ آپ کی ریڈ سے۔ ہم چنی کی طرح روئیں گے نہیں۔ ہم چنی کی طرف بوکھلائیں گے نہیں۔ وہ اس لئے بوکھلائے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں غلط کام کئے ہیں۔ ان کی غلطیاں پکڑی گئی ہیں۔ ای ڈی کے افسر جب نوٹوں کی موٹی موٹی گڈیاں گن رہے تھے، تو لوگ دیکھ رہے تھے۔ پنجاب کے لوگ صدمہ میں تھے کہ انہوں نے 111دن کے اندر کیا کانڈ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے، تو ہمیں کسی طرح کا خوف نہیں ہے۔ پہلے بھی ہم پربہت ریڈ ہوچکی ہیں۔ ہم پر مزید ریڈ ہوجائیں اور گرفتاریاں ہوجائیں۔ ہمیں اس کا خوف نہیں ہے۔ مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہمارا کہنا ہے کہ آپ اپنی تمام ایجنسیاں بھیجئے، ہم سب لوگ تیار ہیں۔ صرف ستیندر جین ہی کیوں، آپ میرے پاس میرے گھر بھی بھیجئے۔ منیش سسودیا اور بھگونت مان کے یہاں بھی بھیجئے۔ جس کے یہاں مرضی ہووہاں پر بھیجئے اور جس کو گرفتار کرنا ہے آپ گرفتار کیجئے۔ جب ایجنسیاں آئیں گی تو ہم سب خوب مسکراٹ کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے اور انکی خاطر داری کریں گے۔

 

Previous Post

کانگریس کو ووٹ دے کر ووٹ نہ خراب کریں:مایاوتی

Next Post

ملک میں ایک بارپھر کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار سے زائد نئے کیسز،525 مریضوں نے جانیں گنوائیں

Next Post
ملک میں ایک بارپھر کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار سے زائد نئے کیسز،525 مریضوں نے جانیں گنوائیں

ملک میں ایک بارپھر کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار سے زائد نئے کیسز،525 مریضوں نے جانیں گنوائیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist