ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آمدنی پر ٹیکس ہٹائیں، اخراجات پر لگائیں

Rubina by Rubina
جنوری 22, 2022
in بھارت, سیاست
87 0
0
آمدنی پر ٹیکس ہٹائیں، اخراجات پر لگائیں
78
SHARES
138
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستان کا اگلا بجٹ کچھ ہی ہفتوں میں آنے والا ہے۔ وہ کیسا ہو، اس بارے میں کئی ماہرین اور بااثر افراد اپنے مشورے /اپنی تجاویز دے رہے ہیں۔ اب سے تقریباً 30-35سال قبل بسنت ساٹھے اور میں نے سوچا تھا کہ ہندوستان سے ٹیکس ختم کرنے کی مہم چلائی جائے، کیوں کہ ٹیکس کی مار سے بچنے کے لیے ٹیکس دہندگان کو کافی بدعنوانی کا سہارا لینا پڑتا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کا عمل بھی اپنے آپ میں بڑا سردرد ہے۔ اب بھی یہ ضروری ہے کہ انکم ٹیکس کی جگہ اخراجات ٹیکس یا ’جائے کر‘ لگایا جائے۔ ’جائے کر‘مطلب اس پیسے پر ٹیکس لگایا جائے جو اپنی جیب سے باہر جاتا ہے۔ آنے والا پیسہ ٹیکس فری ہو اور جانے والے پیسے پر ٹیکس لگایا جائے۔اخراجات پر اگر ٹیکس لگے گا تو لوگ فضول خرچی کم کریں گے۔ آمدنی میں جو پیسہ بڑھے گا، اسے لوگ بینکوں میں رکھیں گے۔ وہ پیسہ کاروبار میں لگے گا۔ اس سے ملک میں پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔ ٹیکس کا حساب دینے میں جو مغزپچی(ذہنی کثرت) اور رشوت وغیرہ میں خرچ ہوتے ہیں، ان سے بھی راحت ملے گی۔ تقریباً ساڑھے 6کروڑ لوگ جو ہر سال ٹیکس ادا کرتے ہیں، وہ حکومت کے مشکور ہوں گے۔ لاکھوں سرکاری ملازمین کو بھی راحت ملے گی، جنہیں ٹیکس کا حساب کتاب کرنا پڑتا ہے یا ٹیکس چوروں پر نگرانی رکھنی پڑتی ہے۔ نوکرپیشہ اور دکان داروں کو بھی ٹیکس بچانے کے لیے طرح طرح کے داؤپیچ نہیں کرنے ہوں گے۔ موٹی/بڑی آمدنی پر ٹیکس دینے والوں کی تعداد تقریباً 1.5کروڑ ہے۔ باقی 5کروڑ لوگوںکو بہت کم یا صفر ٹیکس دینا ہوتا ہے۔ ان کے سر پر فضول تلوار لٹکی رہتی ہے۔ ایسے لوگوں میں چھوٹے کاروباری/تاجر اور تنخواہ دار لوگ ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ انہیں وہ داؤپیچ کرنا بھی نہیں آتا، جن سے ٹیکس بچایا جاتا ہے۔ بڑے کسان، لیڈر اور بڑے صنعت کار ٹیکس چوری کے فن میں ماہر ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کروڑوں اربوں روپے فرضی اکاؤنٹس یا غیرملکی بینکوں میں چھپائے رکھتے ہیں۔ نوٹ بندی اسی جذبہ سے لائی گئی تھی کہ وہ ان رجحانات کو کنٹرول کرے گی لیکن وہ ناکام ہوگئی۔ کالادھن بڑھتا ہی گیا۔ اگر انکم ٹیکس کا رواج ختم کردیا جائے تو کوئی بلیک منی پیدا ہوگی ہی نہیں۔ اس وقت دنیا کے درجن بھر سے زیادہ ممالک میں پرسنل ٹیکس ہے ہی نہیں۔ ان میں سعودی عرب، یو اے ای، اومان، کویت، بحرین اور مالدیپ جیسے مسلم ممالک بھی شامل ہیں۔ ان ممالک میں سیلزٹیکس یا ہمارے جی ایس ٹی کی طرح اخراجات پر ٹیکس یعنی ’جائے کر‘ تو ہے لیکن انکم ٹیکس نہیں۔ ان کا معاشی نظام مزے میں چل رہا ہے۔ ’جائے کر‘ یعنی خرچ پر ٹیکس لگانے کے لیے ہمارے افسروں اور ماہرین کو اپنا دماغ لگاکر سبھی پہلوؤں پر گہرائی سے غور کرنا ہوگا۔ عام لوگوں سے بھی تجاویز طلب کرنی ہوں گی۔ ’جائے کر‘ میں بھی چوری اور چالاکی کے بہت سے امکانات رہیں گے لیکن انکم ٹیکس کے مقابلہ وہ بہت کم ہوں گے۔ اگر ہندوستان جیسا بڑا ملک اسے نافذ کرے گا تو اپنے پڑوسی ممالک میں بھی اس پر عمل خودبخود ہوجائے گا۔

Previous Post

کلب ہائوس پر بھی مسلم خواتین کی تضحیک ،۳؍ گرفتار

Next Post

تاردیو کی کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی ، ۶؍ ہلاک

Next Post
تاردیو کی کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی ، ۶؍ ہلاک

تاردیو کی کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی ، ۶؍ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist