منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پیر سے اسکول کھلیں گے، دیگر راحتیں دینے پر غور

Rubina by Rubina
جنوری 21, 2022
in بھارت, تعلیم, سیاست
132 0
0
پیر سے اسکول کھلیں گے، دیگر راحتیں دینے پر غور
123
SHARES
174
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی : کورونا کےمعاملات میں کمی آنےکےساتھ ساتھ تعلیمی تنظیمیںاور والدین اسکولوںکو دوبارہ شروع کرنےکامطالبہ کررہےتھے جس کے نتیجہ میں ریاستی حکومت نے بالآخرپیر، ۲۴؍جنوری ۲۰۲۲ء سے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں اوّل تا بارہویں جماعت کے اسکول شروع کرنےکی اجازت دے دی ہے۔اس بارے میں ریاستی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ نےبتایا کہ ریاست کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ چونکہ کیسیز لگاتار کم ہو رہے ہیں اس لئے اسکول دوبارہ شروع کرنے میں ہمیں کوئی دقت نہیں ہے۔
یومیہ کیسیز میں کمی اہم وجہ
واضح رہےکہ گز شتہ ایک ہفتہ سے ممبئی سمیت ریاست کےد یگر اضلاع میں کوروناکے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے متعدد تعلیمی تنظیموں کی جانب سے اسکولوں دوبارہ شروع کرنے مطالبہ کیاجارہاتھا۔ علاوہ ازیں اس معاملہ میں ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بھی گزشتہ دنوں اورنگ آباد میں اپنے ایک بیان میں کہاتھاکہ آئندہ ۱۵؍دنوںمیں اسکول شروع کئے جاسکتےہیں۔ ماہرین تعلیم اور ریاستی ٹاسک فورس کے ذمہ داران سے مشورے کےبعد وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ نے ۲۴؍جنوری سے اسکول شروع کئے جانے سےمتعلق ایک تجویز وزیر اعلیٰ اُدھوٹھاکرے کو روانہ کی تھی۔ جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے اس تجویز کو منظورکرلیا اورتمام تر احتیاط کے ساتھ دوبارہ اسکول شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ جن اضلاع میں کورونا کی شکایت کم ہے وہاں کے کمشنر اور کلکٹر کے مشورے سے اسکول شروع کئے جائیں گے اور ان اسکولوں کو شروع کرنے کا اختیار مقامی انتظامیہ کو دیاگیاہے۔
ورشا گائیکواڑنے کیا کہا ؟
وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ نے اس تعلق سے بتایا کہ ’’ ہم نے تعلیمی تنظیموں اور والدین کی بات مان لی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے خود اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لی اور تعلیم کا سلسلہ دوبارہ بحال کرنے کی اجازت دی۔ ہم جانتے ہیں کہ تعلیم ایک نسل کے لئے کتنی ضروری ہے اور کورونا کی وجہ سے یہ سلسلہ گزشتہ کچھ عرصے سے متاثر رہا ہے لیکن اب امید ہے کہ حالات مزید بہتر ہوں گے۔‘‘ وزیر تعلیم نے بتایا کہ جن علاقوں میں کورونا کا انفیکشن کم ہے وہاں ۲۴؍جنوری سے اسکول شروع ہوجائیں گے جبکہ جہاں معاملات زیادہ ہیں وہاں پر حتمی فیصلہ ضلع کلکٹر، میونسپل کمشنراور تحصیلدار کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ اسکول شروع کرنےکافیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ضوابط کی بنیاد پر ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ پہلی سے بارہویں جماعت شرو ع کرنے کے ساتھ ساتھ پری پرائمری کلاسیز بھی شروع ہوں گی۔ اسکول شروع ہونے کے بعد بھی طلبہ کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی ۔ ورشا گائیکواڑنے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنےکیلئے جو قواعد جاری کئے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل کرے اور کروائے ۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنےمیں کسی طرح کی تساہلی نہ برتی جائے ۔ والدین کی رضامندی کے ساتھ طلبہ کو اسکول بلایاجائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔ رہائشی اسکولوں کے تعلق سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
شہری انتظامیہ دیگر راحتوں پر بھی غور کر رہا ہے
کوروناکےمعاملات میں متواتر کمی کودیکھتے ہوئےشہری انتظامیہ جلد ہی کچھ پابندیوںمیں راحت دینےپر غور کر رہا ہے ۔میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے کہاہےکہ اگر یہی سلسلہ جاری رہاتو ریاستی حکومت سے کچھ پابندیوںمیں نرمی سےمتعلق جلد ہی بات چیت کی جائے گی۔ ممبئی مضافات کے نگراں وزیر ادتیہ ٹھاکرے نےبھی ٹویٹ کیاکہ دیگر پابندیوںمیں بھی راحت دینے جانے پر غور کیا جاسکتاہے جن میں تفریحی مقامات کو دوبارہ شروع کرنا ، ہوٹلوں میں ۵۰؍ فیصد کی پابندی ختم کرنا اور رات کے کرفیو میں نرمی برتنا یا اسے پوری طرح سے ختم کرنا شامل ہے۔فی الحال ان پر غور کیا جارہا ہے۔

Previous Post

انڈیا گیٹ پر ہمیشہ کیلئے بجھ جائے گی امر جوان جیوتی

Next Post

چندر شیکھر کادھماکہ ، یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

Next Post
چندر شیکھر کادھماکہ ، یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

چندر شیکھر کادھماکہ ، یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist