منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

چندر شیکھر کادھماکہ ، یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

Rubina by Rubina
جنوری 21, 2022
in بھارت, سیاست
87 0
0
چندر شیکھر کادھماکہ ، یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
78
SHARES
121
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر عرف ’راون‘ نے بڑا دھماکہ کیا ہے۔انہوں نےگورکھپور صدر سیٹ سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آزاد سماج پارٹی کی کور کمیٹی نے ان کے نام پر مہر ثبت کردی ہے۔پارٹی میں جمعرات کو شامل ہونے والے سابق سماجوادی لیڈرمکیش سدھارتھ کے بیٹے کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہیں ہستنا پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔پارٹی نے ۲۲؍نکاتی ایجنڈہ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ چندر شیکھر کے اس دائو سے بی جے پی مخالف دیگر جماعتیں مخمصے میں ہیں، کیونکہ راون یہ کہتے ہوئے ان سےحمایت ضرور مانگیں گے کہ اگر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے تو یوگی کے خلاف سبھی پارٹیوں کو امیدوار اتارنے کی ضرورت کیا ہے، انہیں ہی حمایت دیں ۔
چندر شیکھر نے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف انہیںکھڑا کرنے کے پارٹی کے فیصلہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس عزم کابھی دوہرایا ہے کہ پانچ سال سے یوگی۔ بی جے پی کی دلت مخالف پالیسیوں، دلتوں پر جاری مظالم کے خلاف لڑتے رہے ہیں اور آگے بھی لڑیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم گورکھپور میں یوگی کو شکست دے کرلکھنؤ سے ان کی اور بی جے پی کی حکومت کی وداعی کو یقینی بنائیں گے۔ چندر شیکھرنے کہا ہے کہ پارٹی ۲۲؍نکاتی ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی اور مہنگائی اور دلت مظالم پر روک ہماری اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے انتخابی منشور میں عوامی مسائل کے حل اور ان کی فلا ح و بہبود کو ترجیح دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ٹیکس میں کمی کرنے اور پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں تخفیف کا بھی وعدہ کیا ہے۔
پارٹی کے چیف الیکشن انچارج رویندر بھاٹیا نے کہا ہے کہ چندر شیکھر پوری طاقت سے الیکشن لڑیں گے۔ ہمارے تمام امیدوار مضبوطی سے انتخابی دنگل میں قدم رکھ رہے ہیں اور صوبہ کے عوام کے سامنے اپنی پالیسیوں اور اپنے وعدوں کو پیش کریں گے۔ان کے بقول آزاد سماج پارٹی دیگر کئی چھوٹی جماعتوں کے ساتھ تال میل کر رہی ہے، جن میں ’ویر دل‘، پچھڑا سماج پارٹی ،پتھک جن شکتی پارٹی شامل ہیں۔
اس درمیان،چندر شیکھر کی پارٹی نے سینئر سماجوادی لیڈر مکیش سدھارتھ کوپارٹی میں شامل کروایا اور ان کے بیٹے کو ہستنا پور(محفوظ) سیٹ سےا میدوار بھی بنادیا۔چندر شیکھر نے اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش پر بھی تنقیدیں کیں ۔ان کے بقول اکھلیش یادو
اپناکنبہ سنبھا ل پا رہے ہیں اور نہ پارٹی۔ان کا اشارہ گزشتہ ورز بی جے پی میں شامل ہونے والی اپرنا یادو کی طرف تھا جو ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو مانی جاتی ہیں کیونکہ ان کے شوہرپرتیک کو ملائم نے اپنا بیٹا بنا یا ہے۔پرتیک یادو ملائم سنگھ کی دوسری بیوی سادھنا گپتا کے پہلے شوہر کی اولاد ہیں۔
چندر شیکھر کے گورکھپورسےا ترنے کے فیصلے سے اس حلقہ پرسیاسی مساوات میں نمایاں تبدیلی کے آثار ہیں۔باقی غیر بی جے پی پارٹیوں پر چندر شیکھر یہ دبائو بنا سکتے ہیں کہ انہیں ہی مشترکہ امیدوار تسلیم کرکے حمایت دیں تاکہ یوگی اور بی جے پی کی یہاں شکست کو یقینی بنایا جاسکے۔عین ممکن ہے کہ کانگریس چندرشیکھر کے خلاف کوئی امیدوار نہ اتار کر انہیں حمایت دینے کا اعلان کردے۔تاہم، بی ایس پی تو امیدوار ضرور اتارے گی کیونکہ مایا اور چندر شیکھر ایکدوسرے کے سخت گیر حریف مانے جاتے ہیں۔

Previous Post

پیر سے اسکول کھلیں گے، دیگر راحتیں دینے پر غور

Next Post

مغربی بنگال: پولنگ ایجنٹ شیخ سفیان کی گرفتاری پر روک

Next Post
مغربی بنگال: پولنگ ایجنٹ شیخ سفیان کی گرفتاری پر روک

مغربی بنگال: پولنگ ایجنٹ شیخ سفیان کی گرفتاری پر روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist