منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یو پی: کورونا سے ۷؍ اموات ، ہزاروں نئے مریض

Rubina by Rubina
جنوری 20, 2022
in بھارت, سیاست
98 0
0
یو پی: کورونا سے ۷؍ اموات ، ہزاروں نئے مریض
76
SHARES
148
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اترپردیش میں کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ رکتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ بدھ کو ریاست میں ٍ۱۷؍ ہزار سے زائد نئے مریض ملے۔ اس دوران ۷؍افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ زیادہ تر مریض ہوم آئیسولیشن ہی میں صحت یاب ہورہے ہیں جس سے اسپتالوں پر بوجھ نہ کے برابر ہے۔ ادھر کورونا کی وجہ سے پی سی ایس امتحان ملتوی کرنے کا اعلا ن کیا ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کورونا انفیکشن کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ریاست میں گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں کورونا کے۱۷؍ ہزار ۷۷۶؍ نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران ۲۰؍ ہزار۵۳۲؍مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ۹۸؍ ہزار ۲۳۸؍ ہےجن میں سے۹۵ ؍ ہزار ۲۹۳؍ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق بہت کم ہی مریضوں کو اسپتال کی ضرورت پڑرہی ہے۔ یہ انفیکشن وائرل بخار کی طرح ہے اس لئے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاط کریں۔ ریاستی محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹے کے دوران ریاست میں۱۷؍ ہزار ۷۷۶؍ نئےمریض ملے ہیں جن میں سب سے زیادہ لکھنؤ میں ۳؍ ہزار ۵۱۶؍مریض ملے،غازی آباد میں ۲؍ ہزار ۳، گوتم بدھ نگر میں ایک ہزار ۴۰۳، میرٹھ میں ۹۵۸؍ جبکہ وارانسی میں۵۷۰ ؍ مریض ملے ہیں۔ محکمہ کے مطابق بدھ کو لکھنؤ ، میرٹھ ، آگرہ ، باغپت ، اٹاوہ ، پر تا پ گڑھ اور فرخ آباد میں کورونا سے ایک اموات ہوئی ہیں۔ ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں اب تک ۲۳؍کروڑ۷۲؍لاکھ سے زائد افراد کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ ۹؍کروڑ۶۹؍ لاکھ سے زیادہ ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔ یہ ملک کے کسی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیسٹنگ ہے۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی وجہ سے بچوں کی ٹیکہ کاری متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ ایسے نوزائدہ بچوں کو نشانزد کرتے ہوئے فروری ماہ میں خصوصی مہم چلا ئی جائے اور ٹیکہ کاری پوری کی جائے ۔ بچپن میں لگنے والے یہ ٹیکے زندگی بھر ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں۱۸؍سال سے زیادہ عمر کے۹۵؍فیصد سے زیادہ افراد نے ٹیکے کی پہلی خوراک لی ہے جبکہ۶۱؍فیصد سے زیادہ افراد کووڈٹیکے کی دونوں خوراک لے چکے ہیں۔منگل تک۱۵؍ سے۱۷؍سال تک کی عمر کے تقریباً۴۵؍فیصد بچوں کو ٹیکہ کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ۴۰؍فیصد سے زیادہ مستحق افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہے۔ دریں اثنا ءکورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے۱۸؍سے۳۱؍ جنوری تک۶۷۸؍عہدوں پر تقرر کے لئے مجوزہ پی سی ایس۲۰۲۱ءامتحان کو ملتوی کردیا ہے۔پی سی ایس ابتدائی امتحان میں۷؍ ہزار ۸۹۹؍ امیدواروں کو مین امتحان کے لئے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میںکمیشن کے سیکریٹری جگدیش نے بتایا کہ وباء کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے امتحان کو ملتوی کیا جاتا ہے اور اب یہ امتحان۲۳؍ سے۲۷؍ مارچ کے درمیان منعقد ہوگا۔کمیشن کے مطابق امتحان میں کئی اضلاع کے امیدوار پریاگ راج آئیں گے۔پریاگ راج میں یومیہ کورونا کے ساڑھے۴؍ سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں پریاگ راج آنے والے اور یہاں سے باہر جانے والے امیدواروں کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔کمیشن کے مطابق امیدواروں کا بھی یہ کہنا تھا کہ ۴؍ دن تک باہر رہ کر امتحان دینے کے دوران انفیکشن کا خطرہ رہے گا اور ان کا پیپر خراب ہوسکتا ہے۔ہریانہ، مہاراشٹر، دہلی، مدھیہ پردیش اور بہار وغیرہ کے اضلاع سے آنے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہاں لاک ڈاؤن جیسے حالات ہیں۔معذو اورپہلے سے بیمار امیدواروں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

Previous Post

یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے

Next Post

شیخ الجراح میں سوتے ہوئے لوگوں کو گھر سے نکال کر اُسے منہدم کردیاگیا

Next Post
شیخ الجراح میں سوتے ہوئے لوگوں کو گھر سے نکال کر اُسے منہدم کردیاگیا

شیخ الجراح میں سوتے ہوئے لوگوں کو گھر سے نکال کر اُسے منہدم کردیاگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist