منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home تعلیم

عالمی برادری ،بطور خاص مسلم ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کریں

Rubina by Rubina
جنوری 20, 2022
in تعلیم, دنیا
101 0
0
عالمی برادری ،بطور خاص مسلم ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کریں
78
SHARES
160
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

افغانستان کے کارگزار وزیراعظم ملا حسن آخوند زادہ نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے ۴؍ ماہ بعد بدھ کو پہلی مرتبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم اور بطور خاص مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ طالبان حکومت کو باقاعدہ تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی برادری نے جو بھی شرائط رکھی تھیں ان تمام کو کم وبیش پورا کردیاگیاہے۔ عالمی قوتیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کو لڑکیوں کے اسکول کھولنے، خواتین کی ملازمتوں پر واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کی نمائندگی سے مشروط کرتی آئی ہیں۔طالبان حکومت کی جانب سے حال ہی میں لڑکیوں کے اسکول افغانستان کے سال نو کے آغاز سے کھولنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ افغانستان میں سال کا آغاز۲۱؍ مارچ سے ہوتا ہے۔
معاشی بحران سے نمٹنےکیلئے حکومت کا تسلیم کیا جانا ضروری بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اپنے پہلے خطاب میں آخوند زادہ نے کہا کہ ’’میں تمام حکومتوں سے، بطور خاص مسلم ممالک سےمطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ”میں خاص طور پر اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور ہمیں تسلیم کریں۔‘‘ ملاحسن نے امیدظاہرکی کہ اس کےبعد انہیں امید ہے کہ ملک تیزی سے ترقی کر سکے گا۔ملا حسن محمد آخوند نے یہ بات ملک میں شدید معاشی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے کہی۔ گزشتہ برس ستمبر میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی یہ افغان قومی نشریاتی ادارے پر نشر کی گئی پہلی گفتگو تھی۔
پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ طالبان نے پچھلے سال اگست میں کابل کا کنٹرول سنبھال لیاتھا مگر اب تک دنیا کے کسی ملک نے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ بیرون ِ ملک افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر نے کے ساتھ ہی ساتھ ترقیاتی فنڈ بھی روک دیئے ہیں۔ اس کی بنا پرطالبان کو معاشی سطح پر حکومت کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
بدھ کو ملا حسن محمد آخوند زادہ کی پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ وہ نمائندے بھی موجود تھے جو ملک میں بین الاقوامی ادارے کے مختلف مشن کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ طالبان حکومت کے حکام اور وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ امداد کی فراہمی پر عائد پابندی میں نرمی کی جائے کیونکہ پابندی کے نتیجے میں ملک میں معاشی بحران زور پکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’قلیل مدتی امداد حل نہیں ہے، ہمیں بنیادی طور پر مسائل کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘
افغانستان کیلئے غطریس کے خصوصی مندوب نے بھی تائید کی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پریس کانفرنس میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی افغانستان کیلئے خصوصی مندوب ڈیبرا لیون نے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران ایک سنگین مسئلہ ہے جسے تمام ممالک کی طرف سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’اقوام متحدہ افغانستان کی معیشت کو بحال کرنے اور بنیادی طور پر معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔‘‘
افغانستان اقوام عالم سے معاشی تعلقات کا خواہشمند وزیراعظم ملاحسن نے افغانستان میں معاشی بحران کے شدت اختیار کرنے کی وجہ غیر ملکی بینکوں میں موجود افغانستان کے اثاثوں کے منجمد کئے جانے کو بتایا۔ اس موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان حکومت عالمی برادری کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی خواہاں ہے۔ یاد رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل طالبان حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا پہلا مالیاتی بجٹ منظور کیا۔ اس میں کوئی بین الاقوامی امداد شامل نہیں ہے۔ وزارت مالیات کے مطابق یہ بجٹ ۲۰۲۲ء کے ابتدائی تین ماہ کیلئے ہے۔ ۲۱؍ مارچ کے بعد دوسرا بجٹ پیش کیا جائےگا۔

Previous Post

شیخ الجراح میں سوتے ہوئے لوگوں کو گھر سے نکال کر اُسے منہدم کردیاگیا

Next Post

یوپی میں چبھنے والی سرد ہوائوں کا زور

Next Post
یوپی میں چبھنے والی سرد ہوائوں کا زور

یوپی میں چبھنے والی سرد ہوائوں کا زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist