منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوپی میں چبھنے والی سرد ہوائوں کا زور

Rubina by Rubina
جنوری 20, 2022
in بھارت
126 0
0
یوپی میں چبھنے والی سرد ہوائوں کا زور
123
SHARES
356
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اترپردیش سمیت پورے شمالی ہند میں ان دنوں جہاں سیاسی پارہ گرم ہوتا جارہا ہے وہیں شدید ٹھنڈ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بدن میں چبھنے والی شدید ہوائوں نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل کردیا ہے۔ اس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ اس پر مشکل یہ بھی آپڑی ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے۷۲؍گھنٹوں میں ریاست کے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے اگلے ایک ہفتے تک ٹھنڈ میں مزید اضافہ اور درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ درج کی جاسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کے کئی علاقے دیر رات سے گھنے کہرے کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔کہرے اور دھند کی وجہ سے کچھ علاقوں میں دوپہر تک سورج کی کرنوں نے زمین تک رسائی حاصل نہیں کی تھی۔
مغربی یوپی متاثر ہمالیہ سے قریب واقع مغربی یوپی کے اضلاع میں خاص طور پر نشتر بھری برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے میرٹھ ، سہارنپور ،دیو بند، قنوج ، غازی آباد، آگرہ ،مراد آباد، بریلی ، رامپور اور دیگر شہروں میں ٹھنڈ سےبچنے کے لئے لوگ سر سے پیر تک گرم کپڑوں میں لپٹے نظر آ رہے ہیں۔ اودھ کے علاقوں میں بھی کم و بیش یہی حال ہے۔اس مدت میں ہوا کی کوالٹی بیحد خرب ریکارڈ ہو رہی ہے۔ اور لکھنؤ سمیت زیادہ تر شہروں میں ہوا کا کوالٹی کا انڈیکس ۲۲۰؍سے۳۲۵؍ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
درجہ حرارت میں گراوٹ بدھ کی دوپہر ایک بجے تک زیادہ تر اضلاع میں درجہ حرارت ۱۲؍ سے ۱۶؍ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈ سے فی الحال راحت ملنے کے کوئی آثار نہیں ہیں حالانکہ جمعرات کو کئی علاقوں میں دھوپ نکلنے سے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے امکان ہے لیکن ٹھنڈ کم ہواور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اس بات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔
بارش سے ٹھنڈ اور بڑھے گی محکمہ موسمیات نے یوپی واسیوں کے لئے مزید بری خبر یہ سنائی ہے کہ اگلے ایک سے ۲؍ دن میں کچھ اضلاع میںپر بارش ہو سکتی ہے جبکہ سنیچر سے اگلے تین دنوں تک زیادہ تر علاقوں میں بارش کی بوندیں لوگوں کو ایک بار پھر شدید ٹھنڈ کا احساس کراسکتی ہیں۔ بارش کا اندازہ مشرقی یوپی کے علاقوں میں زیادہ ہے جبکہ مغربی یوپی میں اس کی وجہ سے موسم اور سرد ہونے کا امکان ہے۔
ڈاکٹروں کی صلاح موسم کی تند مزاجی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے بیمار، کمزور اور بزرگوں کو خاص احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔کہرے اور دھند کی وجہ سے خراب ہوئی ہوا کوالٹی کی وجہ سے سانس اور دل کے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال صبح کی سیر سے بچنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر گرم کپڑے پہن کر ہی باہر نکلنا چاہئے۔
اہم شہروں میں شدید ٹھنڈ راجدھانی لکھنؤ کے زیادہ تر علاقوں میں کہرے کا قہر صبح۱۱؍بجے تک رہا جس کی وجہ سے سڑکیں ویران رہیں۔ دوپہر۱۲؍بجے سورج کی کرنوں نے دستک دی لیکن دھند اور برفیلی ہواؤں نے سورج کی تپش کو بے اثر کردیا۔بادلوں سے ڈھکے آسمان اور سرد لہر سے سیاسی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔ ہر چند کہ لکھنؤ میں ایسا کم دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن شدید ٹھنڈ نے کچھ سرگرمیوں کو متاثر ضرور کیا ہے۔ دوسری طرف وارانسی کے گھاٹوں میں گہماگہمی بے حد کم رہی۔ الٰہ آباد بھی میں سخت سردی باوجود عقیدتمند سنگم میں ڈبکی لگاتے نظر آئے۔ عام طور پر صبح سے ہی مزدوروں اور پیشہ وروں سے آبادرہنے والے کانپور میں صبح ۱۰؍ بجے سڑک پر بھیڑ بھاڑ بہت کم نظر آئی ۔مظفر نگر، میرٹھ، بلند شہر، بریلی، مرادآباد، آگرہ ،اٹاوہ اور مغربی اترپردیش کے زیادہ شہروں میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے لوگ الاؤ تاپتے نظر آئے۔گورکھپور،دیوریا، اعظم گڑھ ،سدھارتھ نگر اوربستی میں ٹھنڈ کی لہر اور کہرے کا قہر جاری ہے۔
سڑک ، ریل اور ہوائی خدمات متاثر سخت کہرے ، شدید ٹھنڈ اور دھند کا اثر سڑک ،ریل اور ہوائی آمدورفت پر بھی پڑا ہے۔ اموسی اور بابت پور ایئر پورٹ پر بدھ کو بھی کئی پرازیں طے شدہ وقت سے کافی تاخیر سے آئیں جبکہ کچھ کو منسوخ کرنا پڑا۔سڑک کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔ریلوے نے بھی کچھ طویل مسافتی ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ راپتی ساگر، پشپک ایکسپریس ،امرتسر کٹیہار ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے۱۲؍گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔

Previous Post

عالمی برادری ،بطور خاص مسلم ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کریں

Next Post

آن لائن انتخابی مہم پر کمیشن کی گہری نظر

Next Post
آن لائن انتخابی مہم پر کمیشن کی گہری نظر

آن لائن انتخابی مہم پر کمیشن کی گہری نظر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist