­
یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے - مسلم ٹوڈے
اتوار, جون 1, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے

Rubina by Rubina
جنوری 19, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے
76
SHARES
122
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ا لزام عائد کیا کہ وہ سماجوادی پارٹی سے بری طرح خوف زدہ ہے، اسلئے وہ ایس پی کے لیڈروں کو فرضی مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نےایک بار پھر۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ’’۳۰۰؍ یونٹ بجلی پاؤ ،نام لکھواؤ ،چھوٹ نہ جائو‘‘ مہم چلائے گی۔ پارٹی کارکنان اس مہم کے تحت گھر گھر جائیں گےاور۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی کے خواہشمند افراد کا فارم پر کروائیںگے۔ جن کے پاس بجلی کا بل ہے فارم پر وہی نام لکھناہوگا اور جو مستقبل میں کنکشن لینا چاہتے ہیں وہ راشن کارڈ کے مطابق نام لکھیں ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم چلانے کیلئے رتھ چلانے کی بھی اجازت مانگیں گے۔
الیکشن کمیشن سے سماجوادی پارٹی کی منظوری منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے بی جے پی کی منظوری کو رد کیا جائے کیونکہ وزیر اعلیٰ کے خلاف بھی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی سی ایم کے خلاف بھی کئی معاملات درج ہیں۔اس کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران کے خلاف بھی اس طرح کے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سماجوادی کے لیڈروں کے خلاف مقدمات کی بات ہے تو ان میں سے بیشتر معاملات فرضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام پور آئے ایک ضلع مجسٹریٹ نے اپنے آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیلئے من مانی طور پر مقدمات درج کرائے تھے۔ اسی کڑی میں ناہید حسن کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ اعظم کو پھنسانے میں کانگریس اور بی جے پی دونوں شامل تھے۔ یہ بی جے پی کی چال ہے، پھر بھی سماجوادی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے پوری تیاری کے ساتھ عوام تک پہنچ رہی ہیں ۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی اطلاعات موجود ہیں، اس کے مطابق اگر سب سے زیادہ مجرمانہ شبیہ والے اراکین اسمبلی کو کسی پارٹی نے ایوان میں بھیجا ہےتو وہ بی جے پی ہے۔اس طرح تو بی جے پی کی رجسٹریشن بہت پہلے ہی منسوخ کردی جانی چاہئے تھی۔کیا بی جے پی کو وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کے خلاف ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا جبکہ وہ بی جے پی کے ممبر بھی نہیں ہیں۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے۲۰۲۲ء تک کسانوں کی آمدنی دُگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔اس کے برعکس بی جے پی کی پالیسیوں سے پریشان ہمارے کسان بھائی جب احتجاج کر رہے تھے تو یہ لوگ کسانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسانوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں وہ اناج کھانا چھوڑ دیں۔ پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو کے ساتھ سوامی پرساد موریہ اور عبداللہ اعظم بھی موجود تھے۔
ادھرسماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری راجندر چودھری نے چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن آف انڈیا، نئی دہلی کو ایک خط لکھ کر اتر پردیش اسمبلی انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور بے خوف وخطرمنعقد کرانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرانے کامطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ نئے سال کے موقع پر ایس پی سربراہ نے اقتدار میں آنے پرفی ماہ۳۰۰؍یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں نے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے بجلی صارفین کے بل بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں اور یہ بل اسلئے نہیں بھیجے جارہے ہیں کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ بل میں کافی بے ضابطگیاں ہیں۔صارفین کے بل بغیر بجلی میٹر کی ریڈنگ دیکھے چڑھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ’’وہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے اس طرح کا بجلی بل صارفین کو بھیجا تو وہ انہیں ایسا شاٹ لگائیں گے کہ وہ سارا بل بھول جائیں گے۔

Previous Post

الیکشن سے پہلے سپا کو جھٹکا، ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل

Next Post

یو پی: کورونا سے ۷؍ اموات ، ہزاروں نئے مریض

Next Post
یو پی: کورونا سے ۷؍ اموات ، ہزاروں نئے مریض

یو پی: کورونا سے ۷؍ اموات ، ہزاروں نئے مریض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -