اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

این ڈی اے امتحان کیلئے خاتون امیدوارمحدود کرنے کا معاملہ

Rubina by Rubina
جنوری 19, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
این ڈی اے امتحان کیلئے خاتون امیدوارمحدود کرنے کا معاملہ
48
SHARES
93
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو مرکز سے کہا کہ وہ واضح کرے کہ آخر اس کے حکم کے باوجود 2022 کیلئے گزشتہ سال کے برابر ہی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خاتون امیدواروں کی سیٹ 19 ہی کیوں محدود کی گئی۔ عدالت عظمیٰ نے مرکز سے کہا کہ وہ نیشنل انڈین ملٹری کالج (آر آئی ایم سی) اور نیشنل ملٹری اسکول (آر ایم ایس) میں داخلہ کے لیے منعقدہ این ڈی اے امتحان 2021 میں خواتین سمیت مجموعی امیدواروں کی تعداد سے وابستہ اعداد و شمار عدالت میں پیش کیے جائیں۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے مرکز کی جانب سے پیش اڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی سے کہا کہ سرکار کو بتانا ہوگا کہ یوپی ایس سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آخر کیوں سال 2022 کیلئے خواتین کی تعداد 19 طے کی گئی۔ بنچ نے کہا کہ ’یہ سال 2021 کے اعداد و شمار کے برابر ہے۔ گزشتہ سال آپ نے کہا تھا کہ انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے خواتین کا کم داخلہ لیا جا رہا ہے۔ اب آپ نے پھر سال 2022 کے لیے خاتون امیدواروں کیلئے اتنی ہی تعداد کی تجویز پیش کی ہے۔ آپ نے یہ اعدادو شمار کیوں پیش کیے؟ آپ کو یہ واضح کرناہوگا۔ 19 سیٹ ہمیشہ کیلئے نہیں ہونی چاہیے۔ یہ صرف ایک ایڈہاک تدبیر ہے۔‘ عدالت عظمیٰ نے مرکزی سرکار کو معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کیلئے 3 ہفتے کا وقت دیا اور باقی فریقوں کو اس کے بعد 2 ہفتے میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ بنچ نے اس کے ساتھ ہی معاملے کی سماعت 6 مارچ کیلئے فہرست میں شامل کر دی۔
اس سے قبل عرضی گزار کش کالرا کی جانب سے پیش سینئر وکیل چنمائے پردیپ شرما نے بتایا کہ انہوں نے اضافی حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں ذکر ہے کہ 14 نومبر 2021 کو ہونے والے این ڈی اے کے امتحان میں 9,009 امیدوار اسٹاف سلیکشن بورڈ امتحان اور میڈیکل جانچ کیلئے پاس ہوئے جن میں سے 1,002 امیدوار خواتین ہیں، جبکہ 7,007 امیدوار مرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے اشتہار اور سرکار کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق سال 2021 کے این ڈی اے امتحان میں این ڈی اے 400 کیڈٹ کو لے گا۔ شرما نے کہا کہ ’ان میں سے 10 خواتین سمیت 208 امیدوار فوج میں لیے جائیں گے۔ بحریہ 3 خواتین کے ساتھ 42 امیدواروں کو لے گی۔ انڈین ایئر فورس بھی 6 خواتین کے ساتھ 120 امیدواروں کو داخلہ دے گی۔ اس طرح جون 2022 میں این ڈی اے میں داخلہ لینے والی خواتین کی تعداد 19ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ 22 دسمبر 2021 کو یوپی ایس سی کے ذریعہ این ڈی اے 2022 امتحان کے لیے جاری نوٹس میں جس کا امتحان 10 اپریل 2022 کو ہونا ہے، کل 400 داخلے لینے ہیں، اس میں فوج کے لیے 208 (10 خواتین سمیت)، بحریہ کے لیے 42 (3 خواتین سمیت) اور ایئرفورس کیلئے فلائنگ میں 2 خواتین امیدوار سمیت 92، گرائونڈ ڈیوٹی (تکنیکی) میں 2 خاتون امیدوار سمیت 18، گرائونڈ ڈیوٹی (غیر تکنیکی) 2 خواتین امیدوار سمیت 10 سیٹوں پر داخلہ کی جانکاری دی گئی ہے اور داخلہ جنوری 2023 میں دیا جائے گا۔ شرما نے کہا کہ 22 دسمبر 2021 کو جاری نوٹس کو پڑھ کر لگتا ہے کہ جنوری 2023 میں بھی خواتین کی سیٹ 19 سے زائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلی بار ذکر کیا گیا ہے کہ بحریہ اکیڈمی میں صرف 30مرد امیدواروں کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔ یہ پابندی منمانی ہے۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 ستمبر کو عدالت عظمیٰ نے خواتین کو بھی نومبر میں ہونے والے این ڈی اے کے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ ان کا داخلہ مرکز کی مانگ پر ایک سال تک ملتوی نہیںکیا جا سکتا۔

Previous Post

انتخابات صرف جیت ہی نہیں،تنظیم کی توسیع کا بھی موقع

Next Post

بحریہ کے جنگی جہاز پر دھماکہ،3شہید،متعدد زخمی

Next Post
بحریہ کے جنگی جہاز پر دھماکہ،3شہید،متعدد زخمی

بحریہ کے جنگی جہاز پر دھماکہ،3شہید،متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist