اتوار, مئی 11, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

الیکشن سے پہلے سپا کو جھٹکا، ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل

Rubina by Rubina
جنوری 19, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
الیکشن سے پہلے سپا کو جھٹکا، ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل
89
SHARES
132
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سپریموں ملام سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ 19 جنوری کو اپرنا یادو نے بی جے پی کے دہلی دفتر میں بی جے پی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بی جے ہی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکائنوٹ سے لکھا کہ بی جے پی کی عوامی بہبود کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر اپرنا یادو نے پارٹی کی ممبر شب اختیار کرلی ہے۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اپرنا یادو نے کہا کہ میرے لئے ملک سب سے ضروری ہے ۔ اس لئے میں ہمیشہ سے وزیر اعظم جی سے مثاثر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملک دھرم سب سے پہلے ہے۔ میں بی جے پی کی کام کرنے کے انداز سے ہمیشہ مثاثر رہی ہوں۔ میں اپنی صلاحیت کے مطابق ہمیشہ تیار رہونگی۔ اپرنا یادو کو بی جے پی میں شامل ہونے پر اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرشاد موریہ نے کہا کہ ملائم سنگھ کی بہو ہونے کے باوجود بھی اپرنا یادو نے اپنے خیالات رکھے۔ کافی دنوں سے بات چیت کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا۔ بدھ کو مسز یادو نے یہاں اتر پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر سوتنتر دیو سنگھ اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسز یادو نے کہا’’میں ہمیشہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر رہی ہوں۔ میں بی جے پی کی دیگر تمام اسکیموں سے متاثر ہوئی ہوں جن میں سوچھ بھارت مشن، خواتین کے لیے سوالمبن جیون شامل ہیں۔ میں بی جے پی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے پارٹی کا حصہ بننے کا موقع دیا۔ اس موقع پر اتر پردیش بی جے پی صدر نے مسز یادو کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے دور حکومت میں غنڈہ گردی کو اتنی اہمیت دی گئی کہ ریاست میں کوئی بیٹی محفوظ نہیں رہی۔ مسز یادو نے شروع سے ہی محسوس کیا کہ مسٹر آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں اچھی حکمرانی ہے۔
موریہ نے کہا کہ مسز یادو کا نظریہ ہمیشہ بی جے پی سے متاثر رہا ہے جیسا کہ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے۔ مسٹر مودی اورآدتیہ ناتھ کی قیادت میں جو ترقی ہو رہی ہے اسے دیکھ کر بہت سے لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو اپنے خاندان اور پارٹی دونوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔ وہ چیف منسٹر کے دور میں بھی ناکام رہے ہیں اور اب ایم پی کے طور پربھی ناکام ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا گپتا ہیں۔ ان کے بیٹے پرتیک یادو کی شادی مسز اپرنا یادو سے ہوئی ہے۔ مسز یادو نے 2017 کا اسمبلی الیکشن لکھنؤ کینٹ سے لڑا تھا۔

 

Previous Post

مغربی یوپی میں جاٹ- مسلم ووٹ اتحاد کتنا مضبوط

Next Post

یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے

Next Post
یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے

یوگی حکومت سماجوادی پارٹی سے خوف زدہ ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist