نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے اعتراض کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والا ادارہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے عالمی شہرت یافتہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر اعتراض کرتے ہوئے اترپردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیرقانونی و گمراہ کن فتوؤں کی مبینہ اشاعت پر دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی جانچ کرے، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے کے چیف سکریٹری نے کہا کہ اگر یہ مواد نہیں ہٹایا گیا تو اس ویب سائٹ کو بلاک کر دیا جائے۔ کمیشن نے کہا کہ وہ ایک شکایت پر کارروائی کر رہا ہے۔ جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر کئی فتوے ہیں جو ملک کے قانون کے خلاف ہیں۔