نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے دوران معاشی سرگرمیاں برقرار رکھنے کے لیے مقامی کنٹین منٹ زون پر زور دیا اور کہا کہ کورونا کو شکست دینے کی تیاری وقت سے آگے رکھنی ہوگی اور کورونا کی کسی بھی شکل سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں کووڈ اور قومی کووڈ ٹیکہ کاری کی پیش رفت اور عوامی طبی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے وزرائے اعلیٰ اور لفٹننٹ گورنر ز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے کووڈ انفکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات پر کہا کہ سخت محنت ہی واحد راستہ ہے اور جیت ہی واحد متبادل ہے۔ جس طرح سے مرکز اوور ریاستی حکومتوں نے پوری سرگرمی اور اجتماعی طریقہ کار کو اختیار کیا تھا ، وہی اس بار بھی جیت کا منتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی رفتار کو بنائے رکھنا چاہئے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ لوکل کن ٹین منٹ علاقوںپر زیادہ توجہ دی جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کے مختلف ویرئنٹوں کے باوجود وبا سے نپٹنے کے لیے ٹیکہ کاری سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ کورونا کو شکست دینے کے لیے ہر طرح سے آگے رکھنے کی ضرورت ہے ۔اومیکرون سے نپٹنے کے ساتھ ساتھ ابھی سے کسی بھی مستقبل کے ویریئنٹ سے نپٹنے کی تیار بھی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا، وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور سینئر افسران موجود تھے۔ عہدیداروں نے میٹنگ میں وبائی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات دیں۔