پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بی جےپی استعفوں سے پریشان، ایک اور وزیر مستعفی، موریہ کے نام وارنٹ

Rubina by Rubina
جنوری 14, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
بی جےپی استعفوں سے پریشان، ایک اور وزیر مستعفی، موریہ کے نام وارنٹ
69
SHARES
111
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ پارٹی کا ایک اور اہم چہرہ وزیردارا سنگھ چوہان نے بھی دلتوں اورپسماندہ طبقات اور ان کے لیڈروں کونظر انداز کرنے اور ریزرویشن میں ’کھیل‘ کرنےکا پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی ہائی کمان تک نے ان کی ایک نہیں سنی۔ چوہان کے جلد ہی سماجوادی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، جس کا اشارہ اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹ میں بھی دیا ہے۔ ادھر، کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو بھی جھٹکا لگا ہے، جن کے ایک ایک اہم لیڈر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔مغربی یوپی میں ایس پی کی اتحادی اور بی جے پی کی پریشانیاں بڑھا رہے راشٹریہ لوک دل نے بھی زعفرانی پارٹی کو جھٹکا دیتے ہوئے رکن اسمبلی اوتار سنگھ بھڑانا کو اپنے خیمہ میں کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ ریتا بہو گنااور ریاستی وزیر دھرم سنگھ سینی کے تعلق سے بھی بی جے پی مخمصے میں ہے کیونکہ سیاسی حلقوں میں یہ خبر تیزی سے گشت کررہی ہے کہ یہ دونوں بھی پارٹی چھوڑنے والے ہیں۔حالانکہ، اس در میا ن دہلی میں موجودہائی کمان ناراض لیڈروں کو منانے کی بھی بھر پور کوشش کررہا ہے جس کے لئے’ سام دام دنڈ بھید‘سبھی کے استعمال کی تیاری کی جا چکی ہے ۔
استعفوں کا سلسلہ جاری ہے
قد آور لیڈروں کا بی جے پی سے استعفوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ایک طرف وزیر دارا سنگھ چوہان تو دوسری جانب اوتار سنگھ بھڑانا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بھڑانا نے آر ایل ڈی کی رکنیت بھی حاصل کرلی ہے جس کے تعلق سے پارٹی سربراہ جینت چودھری نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ جینت کی پارٹی سماجوادی پارٹی کی مغربی یوپی میں اہم اتحادی ہے۔ وہیں، وزیر جنگلات و ماحولیات چوہان کی ایس پی میں گھر واپسی کا امکان ہے جس کا اشارہ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں دیا ہے۔ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے چوہان سے ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
دارا سنگھ کا الزام
چوہان نے گورنر کو بھیجے گئے استعفیٰ نامہ میں بھی کم و بیش اسی طرح کا الزام لگایا ہے جو گزشتہ روز سوامی پرساد موریہ نے اپنے استعفیٰ میں لگایا تھا۔ چوہان کے مطابق، پارٹی دلتوں، پسماندہ طبقات اور ان کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ کسانوں، نوجوانوں کو مسلسل نظرا نداز کررہی ہے۔ ساتھ ہی، دلت و پسماندہ ریزرویشن کے ساتھ کھلواڑ بھی کر رہی ہے۔ گزشتہ پانچ برس میں انہوں نے کئی مرتبہ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، حتیٰ کہ اعلی کمان تک بھی گئے مگر کہیں کوئی سننے والا ہی نہیں۔ ایسے میں اس پارٹی میں رہنے کا کیا جواز ۔
ریتا بہو گنا جوشی کے تیور بھی سخت
ادھر، پارٹی میں مچی بھگدڑ کے درمیان پریاگ راج سے رکن پارلیمنٹ ریتا بہو گنا جوشی کے تیور بھی تلخ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کھلے عام سوامی پرساد موریہ کی حمایت کی ہے، جس سے یہ قیاس تیز ہوگیا ہے کہ وہ بھی پارٹی چھوڑنے کا من بنا رہی ہیںیا بی جے پی ہائی کمان پر دبائو بنانے کی کوشش کررہی ہیں، تاکہ انہیں بھی مودی کی وزارت میں جگہ مل سکے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ لکھنؤ کینٹ سے اپنے بیٹے مینک جوشی
کے لئے ٹکٹ کی خاطر دبائو کی سیاست کررہی ہیں۔بی جے پی کو جلد ہی خیر باد کہنے والوں کی فہرست میں اگلا بڑا نام دھرم سنگھ سینی کا ہے جو وزیر آیوش ہیں۔مانا جارہا ہے کہ جلد ہی وہ بھی استعفیٰ کا بم پھوڑ سکتے ہیں۔
سوامی پرساد موریہ کیخلاف وانٹ
یوگی کابینہ سے گزشتہ روز ہی استعفیٰ دینے والے اور بی جے پی چھوڑنے کے بعد اس کی پالیسیوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھانے والے سوامی پرساد موریہ کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سوامی پرساد موریہ کے خلاف ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ سلطان پور کی عدالت نے ان کو ۲۴؍ جنوری تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے ایک پرانے معاملے میں سوامی پرساد کے خلاف یہ کارروائی ہوئی ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ۲۰۱۴ء میں دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں سابق وزیر سوامی پرساد عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تو ایڈیشنل چیف مجسٹریٹ ان کے خلاف اس سے قبل جاری کئے گئے گرفتاری وارنٹ کو دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ اس وارنٹ پر انہوں نے۲۰۱۶ء میں ہائی کورٹ سے اسٹے لے لیا تھا ۔

Previous Post

انڈمان : تمام سیاحتی مقامات بند

Next Post

مودی کا کورونا کے دور میں اقتصادی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے پر زور

Next Post
مودی آج وارانسی میں انٹیگریٹڈ اسپتال کا افتتاح

مودی کا کورونا کے دور میں اقتصادی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist