پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بدھ کو سپریم کورٹ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر معاملے کی سماعت ہوگی

Rubina by Rubina
جنوری 12, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے لوکور انکوائری کمیشن پر روک لگائی
98
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:سپریم کورٹ ہریدوار میں ‘دھرم سنسد’ کے ایک پروگرام میں مبینہ طور پر مسلم کمیونٹی کے خلاف دی گئی قابل اعتراض اشتعال انگیز تقریروں کے خلاف دائر درخواستوں پر بدھ کو سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق قربان علی اور دیگر کی مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کے لئے چیف جسٹس این کے۔ وی رمنا اور جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بنچ کے سامنے لسٹٹڈ کی گئی ہے۔
سینئر وکیل اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے ’خصوصی ذکر‘ کی ان مفاد عامہ عرضیوں کو ’فوری‘ معاملہ قرار دیتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس نے ان کی درخواست جلد سماعت کے لیے منظور کرلی تھی۔مسٹر سبل کی بات سننے کے بعد بنچ نے کہاکہ "ہم اس پر غور کریں گے۔” سینئر صحافی قربان علی کے علاوہ پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق جج اور سینئر ایڈوکیٹ انجنا پرکاش، سابق مرکزی وزیر اور سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید اور دیگر نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے عدالت سے جلد کارروائی کی درخواست کی ہے۔
مسٹر سبل نے جلد سماعت کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم ایک ایسے وقت میں رہ رہے ہیں جہاں ملک میں ‘ستیہ میو جیتے’ کے نعرے بدل گئے ہیں۔”بنچ نے مسٹر سبل سے پوچھا تھا کہ کیا کوئی تحقیقات چل رہی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ لگتا ہے عدالت کی مداخلت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
گزشتہ سال دہلی اور ہریدوار میں بالترتیب 17 اور 19 دسمبر کو ہندو یوا واہنی کی طرف سے منعقدہ دو مختلف پروگراموں میں ‘دھرم سنسد’ کے دوران کچھ سرکردہ مقررین کی طرف سے مسلم کمیونٹی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض اشتعال انگیز تقریریں کرنے کے الزامات ہیں۔درخواستوں میں الزام لگایا گیا ہے کہ کئی ہندو مذہبی رہنماؤں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کال دی تھی۔وکلاء، صحافیوں اور کئی سماجی کارکنوں کی طرف سے دائر درخواستوں میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے کر واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عرضی داخل کرنے والوں میں سابق جج، سینئر صحافی، سابق مرکزی وزیر مسٹر خورشید کے علاوہ سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور پرشانت بھوشن وغیرہ شامل ہیں۔

Previous Post

بیروزگاری کے معاملہ میں ہریانہ سرفہرست، اعدادو شمار جاری کرنے پر کھٹر برہم

Next Post

حکومت کورونا کی ہر صورتحال سے لڑنے کے لیے تیار، دہلی میں نہیں ہوگا لاک ڈاؤن : کیجریوال

Next Post
اروند کجریوال صحت یاب

حکومت کورونا کی ہر صورتحال سے لڑنے کے لیے تیار، دہلی میں نہیں ہوگا لاک ڈاؤن : کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist