منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سپریم کورٹ مودی سرکار پر برہم، جانچ کی ذمہ داری خود سنبھالی

Rubina by Rubina
جنوری 12, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
سپریم کورٹ مودی سرکار پر برہم، جانچ کی ذمہ داری خود سنبھالی
98
SHARES
122
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم نریندر مودی کی سیکوریٹی میں جانچ کیلئے سپریم کورٹ نے پیر کو سابق جج کی قیادت میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے مودی سرکار کی سخت سرزنش کی کہ اس نے سابقہ شنوائی میں منع کرنے کے باوجود افسران کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ بنائی گئی انکوائری کمیٹیوں کی جانچ پر بھی فوری طور پر روک لگادی ہے۔
جانچ کی ذمہ داری سپریم کورٹ نے خود لی
سینئر ایڈوکیٹ منندر سنگھ کی پٹیشن پر شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے پیر کو فیصلہ کیا کہ ۵؍ جنوری کو وزیراعظم کے فیروز پور دورہ کے وقت ان کی سیکوریٹی میں کوتاہی کی جانچ وہ خود آزاد کمیٹی سے کروائے گا جس کی قیادت سپریم کورٹ کے سابق جج کریں گے۔ عدالت نے مرکز اور پنجاب سرکار کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کیلئے بنائی گئی اپنی اپنی کمیٹیوں کی جانچ روک دیں۔ چیف جسٹس این وی رامنا،جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیماکوہلی کی بنچ نے اشارہ دیا کہ جانچ کمیٹی میں این آئی اے کے آئی جی، چندی گڑھ کے ڈی جی پی ،پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل اور پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( برائےسیکوریٹی)کو بھی شامل کیا جائےگا۔
مودی سرکار پر برہمی کااظہار شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے مودی حکومت پر برہمی کااظہار کیاکیوں کہ سابقہ شنوائی میں جانچ پر روک لگانے کے حکم کے باوجود مرکز نے نہ صرف جانچ جاری رکھی بلکہ کئی افسران کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ مرکز کی پیروی عدالت میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا کررہے تھے۔ ان سے کورٹ نے پوچھا کہ جب مرکز نے پہلی نظر میں افسران کو وزیراعظم کی سیکوریٹی میں کوتاہی کا ذمہ دار تصور کرتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر دیا ہے تو اب اس معاملے پر سپریم کورٹ میں شنوائی کا کیا مقصد باقی رہ جاتاہے؟ اس دوران سالیسٹر جنرل نے مشورہ دیا کہ مرکزی کمیٹی جانچ کرکے کورٹ میں رپورٹ پیش کردیگی مگر پنجاب کی پیروی کرتے ہوئے وہاں کے ایڈوکیٹ جنرل ڈی ایس پٹوالیہ نے اس کی مخالفت کی۔ا نہوں نے مرکزکے ذریعہ کسی بھی طرح کی جانچ پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے عدالت کی نگرانی میں جانچ کی تائید کی۔ انہوں نے ہی کورٹ کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سمیت ۷؍ افسران کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کرکے ۲۴؍ گھنٹوں میں جواب مانگا ہے۔ انہوں اس معاملے میں ’’کچھ سیاست‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکز جانچ کرواتا ہے تو وہ غیر جانبدار نہیں ہوگی۔
سالیسٹر جنرل کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ سننی پڑی
شنوائی کے دوران مودی سرکار کی پیروی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل نے اس معاملے پر سپریم کورٹ میں شنوائی کی ہی مخالفت کی۔ ان کی دلیل تھی کہ چونکہ اس معاملے میں ایس پی جی ایکٹ اور اس کی بلیو بُک کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس لئے طویل شنوائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ حقیقت کہ ریاستی حکومت اپنا دفاع کررہی ہے، بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے۔‘‘ اس دوران چیف جسٹس نے انہیں ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا تاثرنہ دیں کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہے۔
مرکز کی کارروائی میں ہی تضاد؟
جسٹس سوریہ کانت نےسالیسٹر جنرل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے وجہ بتاؤ نوٹس اپنے آپ میں تضاد ہیں۔آپ نے جانچ کیلئے کمیٹی قائم کی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جاننا چاہتے ہیں کہ سیکوریٹی میں لاپروائی ہوئی ہے یا نہیں مگر آپ چیف سیکٹری اور ڈی جی کو(نوٹس جاری کرکے)خاطی بھی قرار دے رہے ہیں۔ ‘‘ جسٹس ہیما کوہلی نے کہا کہ ’’انہیں صرف ۲۴؍ گھنٹوں کا وقت دیاگیا ہے، ایسی توقع آپ سے نہیں تھی۔‘‘

 

Previous Post

ڈی ڈی ایم اے نے نجی دفتروں کو بند کرنے کا حکم دیا

Next Post

یوپی: ایک ماہ کے اندر 17بڑے لیڈروں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑا

Next Post
یوپی: ایک ماہ کے اندر 17بڑے لیڈروں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑا

یوپی: ایک ماہ کے اندر 17بڑے لیڈروں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist