پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اسمبلی الیکشن کا اعلان، ۱۰؍ فروری سے آغاز، ۱۰؍ مارچ کو نتائج

Rubina by Rubina
جنوری 9, 2022
in بھارت, سیاست
0 0
0
اسمبلی الیکشن کا اعلان، ۱۰؍ فروری سے آغاز، ۱۰؍ مارچ کو نتائج

NEW DELHI, JAN 8 (UNI):- Chief Election Commissioner Sushil Chandra flanked by Election Commissioners Rajiv Kumar and Anup Chandra Pandey announcing the schedule for assembly elections of Uttar Pradesh, Uttarakhand, Goa, Manipur and Punjab, in New Delhi on Saturday.UNI PHOTO-PSB10U

56
SHARES
127
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی الیکشن کمیشن نے اترپردیش سمیت ۵؍ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں سنیچر کو دہلی کے وگیان بھون میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں گوا، پنجاب، منی پور، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ۔ کورونا کی روک تھام کے اصولوں کے پیش نظر پریس کانفرنس کا انعقاد وگیان بھون کے بڑے ہال میں کیا گیاتھا جس میں میڈیا کے نمائندوں کا ہجوم تھا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ریاستوں میں پولنگ کی شروعات ۱۰؍فروری۲۰۲۲ء سے ہوگی اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ ۷؍مارچ کو ہوگی جبکہ ۱۰؍مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے الیکشن کے پورے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ۵؍ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ۷؍مراحل میں مکمل ہوں گے جبکہ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ کے انتخابات ایک مرحلہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ منی پور کے انتخابات ۳؍مراحل میں اور اتر پردیش کے انتخابات ۷؍مراحل میں پورے کئے جائیں گے۔پہلے مرحلہ کے لئے ووٹ ۱۰؍ فروری کو ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلہ میں اتر پردیش میں پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت ۱۴؍ فروری کو ووٹنگ ہوگی اور اس مرحلہ میں یوپی کے کچھ اضلاع کے ساتھ پنجاب ، اتراکھنڈ اور گوا کی تمام سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلہ کے تحت ۲۰؍فروری اور چوتھے مرحلہ کے تحت ۲۲؍فروری کو پولنگ ہوگی ۔ ان دونوں مراحل میں صرف اتر پردیش کی سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ اس کے بعد پانچویں مرحلہ کے تحت ۲۷؍ فروری، چھٹے مرحلہ کے تحت ۳؍ مارچ اور ساتویں اور آخری مرحلہ کے تحت ۷؍مارچ کو پولنگ ہوگی۔ بعد کے تینوں مراحل میں یوپی کے ساتھ منی پور میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔۱۰؍ مارچ کو پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ۵؍ ریاستوں میں کل ملاکر۶۹۰؍اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے ،ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔یوپی کی ۴۰۳؍ سیٹوں، پنجاب کی ۱۱۷؍، اتراکھنڈ کی ۷۰؍، منی پور کی ۶۰؍ اور گوا کی۴۰؍ سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ ضلعی انتخابی افسر اور کمیشن کے نگراںانتخابی ریلیوں پرپر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ووٹروں سے پورے جوش و خروش کیساتھ ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن کووڈ کے لحاظ سے محفوظ ہیں اور تمام انتخابی عملے کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس بار پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد میں ۱۶؍ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دو لاکھ ۱۵؍ ہزار سے زائد پولنگ
بوتھ بنائے گئے ہیں اور ہر بوتھ پر ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ڈیڑھ ہزار سے کم کرکے ۱۲۰۰؍کردی گئی ہے۔ ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیاہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کووڈ کے پیش نظر تمام قسم کی براہ راست ریلیوں، سائیکل اور موٹر سائیکل ریلیوں، پیدل مارچ (پد یاترا)، نُکّڑ میٹنگ، ریلی وغیرہ پر ۱۵؍جنوری تک پابندی رہے گی۔ سیاسی پارٹیاں ورچوئل ریلیوں کے ذریعے انتخابی مہم چلا سکیں گی۔ ۱۵؍جنوری کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پارٹیوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کی جائیں گی۔ اس دوران سیاسی پارٹیاں رات ۸؍بجے سے صبح ۸؍بجے تک کوئی ریلی نہیں نکال سکیں گی۔ ریلی کے وقت، عوام کو ماسک فراہم کریں گی۔ گھر گھر مہم کیلئے پانچ لوگوں کو اجازت دی جائے گی۔ تمام پولنگ اسٹیشن پہلی منزل پر ہوں گےجہاں سینی ٹائزر، ماسک، دستانے وغیرہ کے مکمل انتظامات ہوں گے۔

Previous Post

دعوی:یہ الیکشن 80بنام20کا ہوگا:یوگی

Next Post

آئی آئی ایم کے طلبہ اور اساتذہ کا مودی کو خط،لکھا : آپ کی خاموشی کے سبب ملک میں نفرت بڑھ رہی ہے

Next Post
مودی آج وارانسی میں انٹیگریٹڈ اسپتال کا افتتاح

آئی آئی ایم کے طلبہ اور اساتذہ کا مودی کو خط،لکھا : آپ کی خاموشی کے سبب ملک میں نفرت بڑھ رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist