منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بلی بائی ایپ بنانے والے نیرج بشنوئی کو اپنی حرکت پر کوئی شرمندگی نہیں

Rubina by Rubina
جنوری 8, 2022
in بھارت
0 0
0
بلی بائی ایپ بنانے والے نیرج بشنوئی کو اپنی حرکت پر کوئی شرمندگی نہیں
87
SHARES
119
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

’بلی بائی ایپ‘ بنانے والے ماسٹر مائنڈ نیرج بشنوئی نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جو کچھ بھی کیا بہت سوچ سمجھ کر کیا ہےا وراسے کوئی پچھتا وا نہیں ہے۔اُدھر بھوپال کے کالج نے بشنوائی کو بدنامی کا باعث بننے کے بعد معطل کردیاہے۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ اسے ایپ بنانے یا مسلم خواتین کو نشانہ بنانے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔پولیس نے اس کے پاس سے وہ ڈیوائس بھی ضبط کرلی ہے جس کی مدد سے اس نے بلی بائی ایپ تیار کی تھی ۔ پولیس کے باوثوق ذرائع کے مطابق نیرج شرمندہ ہونے کے بجائے اپنے کرتوت پر فخر کررہا ہے۔اس کے اس رویہ نے پولیس کو بھی حیران کردیا ہے ۔ اس سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہےکہ اس سازش میں اور کوئی شامل ہے یا نہیں ۔ اسے دہلی لانے کے بعد جمعرات کی شام ہی کورٹ میں پیش کردیا گیا تھا جہاں سے اس کی ۷؍ دن کی پولیس حراست حاصل کرلی گئی ہے۔ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بشنوئی جو آسام کے جورہاٹ کا رہنے والا ہے ، کا سراغ ڈیجیٹل سرویلانس کے ذریعے لگایا گیا کیوں کہ اسی نے ٹویٹر ہینڈل پر بلی بائی ایپ اپ لوڈکیا تھا اور کئی مرتبہ اسے دوسروں کو فارورڈ بھی کرچکا تھا ۔ پولیس کے مطابق بشنوئی نے ایپ نومبر میں تیار کیا تھا جبکہ اپ لوڈ ۳۱؍ دسمبر کوکیا ۔ اس ایپ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے نیرج نے کئی اور ٹویٹر اکائونٹ بھی بنائے اور ان کی مدد سے وہ ایپ کو ٹرینڈ کرانے کی کوشش بھی کررہا تھا۔یہی اس کے پکڑے جانے کی وجہ بھی بنی۔ نیرج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی پرائیوٹ یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ملزم ویلّور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے سیہور کیمپس میں کمپیوٹر سائنس اور بی ٹیک کا سیکنڈ ایئر کا طالبعلم ہے۔ نیرج نے دو سال پہلے ہی یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا تھا۔گرفتاری کے بعد کالج انتظامیہ نے نیرج کومعطل کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس معاملے میں پولیس اب تک ۴؍ نوجوانوں کوگرفتار کرچکی ہے۔ ’بلی بائی ایپ‘ میں نیرج کا نام آنے کے بعدسیہور پولیس بھی سرگرم ہوگئی ہے۔یونیورسٹی مینجمنٹ کے ذمہ دار امیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے یونیورسٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Previous Post

سیکوریٹی خامی کےتمام ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم

Next Post

اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

Next Post
اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist