منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اترپردیش حج کمیٹی سے3 ممبران ہٹائے گئے

Rubina by Rubina
دسمبر 29, 2021
in بھارت, تعلیم, سیاست
0 0
0
اترپردیش حج کمیٹی سے3 ممبران ہٹائے گئے
56
SHARES
117
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ: حج کمیٹی کے 3 ممبران کی رکنیت ختم کرکے ممبر پارلیمنٹ ظفر اسلام کو کمیٹی کا نیا ممبر نامزد کیا گیا ہے، جن ممبران کی رکنیت ختم کی گئی ہے، ان میں ممبراسمبلی اسلم راعین بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے حج کمیٹی کی تشکیل میں آنے والی سبھی رکاوٹوں (عدم مساوات) کو دور کر لیا ہے اور آئندہ 30 دسمبر کو سہ پہر 4 بجے باپو بھون کی چوتھی منزل پر واقع کمرہ نمبر 432 محکمہ سماجی بہبود کے آڈیٹوریم میں میٹنگ طلب کی گئی ہے، جس میں حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ ممبراسمبلی کوٹے سے حج کمیٹی کے رکن، وزیر مملکت محسن رضا حج کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو سکتے ہیں۔ روزنامہ راشٹریہ سہارا میں خبر شائع ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے حج کمیٹی کی تشکیل کیلئے گزشتہ 24 دسمبر کو گزٹ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے 10 ستمبر 2021 کو حج کمیٹی کی تشکیل کیلئے 14 ممبران کو نامزد کیا تھا،جس میں ممبر اسمبلی اسلم راعین، وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے رضاکار کوٹے کے رکن حاجی عبدالرحیم اور پریاگ راج سے رضاکار کوٹے کے وسیم احمد بھی شامل تھے، جنہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ سابقہ فہرست میں کوئی بھی مسلم ممبرپارلیمنٹ حج کمیٹی کا رکن نہیں تھا، لیکن اب راجیہ سبھا کے رکن سید ظفر اسلام کو یوپی حج کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ نئی کمیٹی میں کل 14 ممبران ہوں گے ان میں سید ظفر اسلام (ممبر راجیہ سبھا)، محسن رضا (ممبر ریاستی کونسل)، شوکت علی (کارپوریٹر میرٹھ)، فیصل علی خاں (کارپوریٹر لکھنؤ)، مولانا وقار حیدر (شیعہ عالم دین اعظم گڑھ)، امان اللہ (مسلم ماہر قانون مرزا پور)، مولانا حافظ محمد جاوید (مذہبی رہنما، جھانسی)، سرفراز علی (سماجی کارکن نوئیڈا)، محمد افتخار حسین (سماجی کارکن گورکھپور)، ڈاکٹر سید احتشام الہدیٰ (سماجی کارکن، بریلی)، سرور صدیقی (سماجی کارکن، بھدوہی)، سید کلب حسین کبّن نواب (سماجی کارکن، لکھنؤ) کے علاوہ دو بااختیار عہدہ رکن چیئرمین اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ لکھنؤ اور ایگزیکٹیو افسر اترپردیش ریاستی حج کمیٹی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یوپی کی مدت کار3 برس قبل (27 اگست 2018) کو مکمل ہوگئی تھی، اب حکومت نے اقلیتی بہبود اور وقف سیکشن-4 نئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرکے نئی کمیٹی کی تشکیل کیلئے 14 ممبران نامزد کئے ہیں۔ یہ ممبران 30 دسمبر سہ پہر 4 بجے باپو بھون کی چوتھی منزل پر واقع محکمہ سماجی بہبود کے آڈیٹوریم میں طلب کی گئی میٹنگ میں حج کمیٹی کے چیئرمین کو منتخب کریں گے۔

Previous Post

ملک بھر کےجونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر ،طبی خدمات مفلوج

Next Post

حیدر پورہ انکاؤنٹر: الطاف بخاری اور سجاد لون نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو نا قابل قبول قرار دیا

Next Post
حیدر پورہ انکاؤنٹر: الطاف بخاری اور سجاد لون نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو نا قابل قبول قرار دیا

حیدر پورہ انکاؤنٹر: الطاف بخاری اور سجاد لون نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو نا قابل قبول قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist