بدھ, جون 18, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ملک بھر کےجونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر ،طبی خدمات مفلوج

Rubina by Rubina
دسمبر 29, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
ملک بھر کےجونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر ،طبی خدمات مفلوج
109
SHARES
91
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈاکٹروں کی انجمن ’فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن‘ (فیما) نے ۲۹؍ دسمبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے اعلان کے مطابق ۲۹؍ دسمبر کی صبح ۸؍بجے سے ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کوئی طبی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ ڈاکٹروں نے اس ہڑتال کا اعلان دہلی پولیس کی جانب سے احتجاجی ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کے خلاف کیا ہے۔حالانکہ اس اعلان سے قبل ہی بہت سے ڈاکٹروں نے کام بند کردیا تھا جس کی وجہ سے دہلی ، کولکاتا ، احمد آباد، بھوپال ، لکھنؤ، کانپور اور دیگر شہروں میں طبی خدمات بری طرح متاثر ہو گئیں اورکئی جگہوں پر مریضوں کے رشتہ دار روتے بلکتے نظر آئے۔ اس تعلق سے ڈاکٹروں کی اسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ’’ ملک کی مختلف ریاستوں میں ہمارے ساتھی ڈاکٹر اپنے جائز مطالبات کے لئےاحتجاج کر رہے ہیں، ان کے خلاف پولیس نے جس طرح وحشیانہ لاٹھی چارج کیا ہے، وہ حیران کن اور سخت قابل مذمت ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ پولیس نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کیا اور خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ فیما نے پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جن کے حکم پر ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ جس طرح کی ویڈیوز اور رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ خوفناک ہیں، کیا اختلاف رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے؟ہم انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ فیما اور ہماری اتحادی آر ڈی اے (ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اسوسی ایشن) نے اب تک بہت تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ہم نے ایمرجنسی سروسیزبند نہیں کی تھیں لیکن انتظامیہ اور حکومت نے اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے۔ ‘‘ ڈاکٹروں کی تنظیم نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ڈاکٹرس اتحاد کا مظاہرہ کریں، اپنے ان ساتھیوں کے ساتھ تعاون کریں جن پر بےرحمی سے لاٹھی چارج کیا گیا، سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ پی جی نیٹ۲۰۲۱ء کاؤنسلنگ میں تاخیر کو لے کر دہلی میں بڑی تعداد میں ریزیڈنٹ ڈاکٹر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران پیر کو سڑک پر پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ دونوں فریقوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی طرف سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جس پر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے علامتی طور پر اپنے’ایپرن‘ واپس کر دیے اور سڑکوں پر مارچ کیا۔ڈاکٹروں کی اس ہڑتال کی وجہ سے مرکزی حکومت کے زیر انتظام صفدرجنگ، آر ایم ایل اور لیڈی ہارڈنگ کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت کے کچھ دوسرے اسپتالوں نے ساتھی ڈاکٹروں کی حمایت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ اسوسی ایشن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے جاری ایک ریلیز میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ اس دوران ڈاکٹروں کو نہ سپریم کورٹ کی جانب مارچ کرنے دیا گیا اور نہ مظاہرہ گاہ سے باہر نکلنے دیا گیا جس کی وجہ سے وہ اور بھی زیادہ برہم ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹروں کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں طبی خدمات پوری طرح مفلوج ہوجانے کا خطرہ ہے کیوں کہ جونیئر ڈاکٹروں کی وجہ سے ہی اسپتالوں میں پورا نظام جاری رہتا ہے۔ دریں اثناء راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے رہائشی ڈاکٹروں کے خلاف پولیس کارروائی پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نیٹ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹر پر کہاکہ’’ پی آر (رابطہ عامہ)کیلئے پھولوں کی بارش، درحقیقت ناانصافی کی بارش ہور ہی ہے۔ میں مرکزی حکومت کے مظالم کے خلاف کووڈ واریئرز کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘‘ پرینکا گاندھی نے بھی ٹویٹر پر کہا کہ’’کورونا کے دور میں، ان نوجوان ڈاکٹروں نے اپنے پیاروں سے دور رہ کر پورے ملک کے شہریوں کی مدد کی، اب وقت آگیا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑے ہوں اور نریندر مودی کو جگائیں

دوسری طرف حالات بگڑتے دیکھ کر مرکزی وزیر صحت من سکھ منڈاویہ نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ہڑتال واپس لے لیں لیکن جونیئر ڈاکٹروں نے ان کی نہیں مانی۔ وزیر صحت نے ساتھ ہی پولیس کے برتائو اور لاٹھی چارج کے معاملے میں معافی بھی مانگی اورکہا کہ وہ خاطی افسران کے خلاف کارروائی کروائیں گے لیکن ڈاکٹرس ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ وزیر صحت نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تعلق سے سپریم کورٹ میں اگلی سماعت کے دوران تمام رپورٹس پیش کردی جائیں گی تاکہ کونسلنگ میں کوئی تاخیر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کورنا کے اس دور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سبھی کیلئے نقصان کا سبب بنے گی۔

 

Previous Post

اُترپردیش میں بی جے پی اور سماجوادی کے درمیان زبانی جنگ تیز

Next Post

اترپردیش حج کمیٹی سے3 ممبران ہٹائے گئے

Next Post
اترپردیش حج کمیٹی سے3 ممبران ہٹائے گئے

اترپردیش حج کمیٹی سے3 ممبران ہٹائے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist