پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لکھنؤ میں دوڑ کی اجازت نہ ملنےپربھی خواتین کا جم غفیر پہنچا

Rubina by Rubina
دسمبر 27, 2021
in Uncategorized, بھارت
0 0
0
لکھنؤ میں دوڑ کی اجازت نہ ملنےپربھی خواتین کا جم غفیر پہنچا
91
SHARES
137
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا سے متعلق پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھنؤ میں خواتین کیلئے کانگریس کی اجتماعی دوڑ ’میراتھن‘ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود اتوار کی صبح یہاں بڑی تعداد میں لڑکیاں دوڑ میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں دوسری طرف جھانسی میں کم وبیش ۱۰؍ ہزار لڑکیوں نے اس دوڑ میں شرکت کی۔ کانگریس کی جانب سے پرینکا گاندھی کی تحریک پر اتوار کو ’لڑکی ہوں، لڑسکتی ہوں‘ کے عنوان سے اس دوڑ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ کانگریس نےمیراتھن جیتنے پراسکوٹی اور فون بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
یوگی آدتیہ ناتھ کو بلڈوزر ناتھ کا لقب
لکھنؤ میں اجازت نہ ملنے پرلڑکیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت کورونا پروٹوکال پر دوہرا رویہ اختیار کررہی ہے۔ ایک روز قبل سنیچر کو یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام میں اکاناکرکٹ اسٹیڈیم میں لاکھوں کی بھیڑ جمع ہوئی ، لیکن کانگریس کےمیراتھن کو اجازت نہیں دی گئی ۔ کانگریس نے یوگی آدتیہ ناتھ پر نوجوانوں کے عزائم کو چکناچور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ’’بلڈوزرناتھ‘‘ کے لقب سے نوازا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت لڑکیوں سے گھبراگئی ہے ۔ انتظامیہ نے لکھنؤ میں دفعہ ا۴۴؍کا حوالہ دیتے ہوئے میراتھن کی اجازت نہیں دی۔ اس کے باوجود دوڑ میں شرکت کیلئے ’۱۰۹۰؍ چوراہے‘ پر لڑکیوں کا جم غفیر پہنچا۔
کورونا کی پابندیوں سے متعلق یوگی سرکار کادہرا معیار
کانگریس دفتر میں کانگریس کی قومی ترجمان سپریا سرینیٹ نے یوگی حکومت پر دو رخی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک روز قبل سنیچر کو حکومت نے اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیدیم میں لاکھوں کی بھیڑ جمع کی تھی ، اس کے علاوہ ۱۰۹۰؍چوراہے پر محکمہ سیاحت نے کچھ دن قبل دوڑ کرائی تھی تو کس وجہ سے کانگریس کے پروگرام کو اجازت نہیں دی گئی ؟ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پرینکا گاندھی کی خواتین میں بڑھتی مقبولیت سے حکومت گھبراگئی ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے بھی میراتھن کی اجازت نہ ملنے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’’ ہم جانتے ہیں کہ تم اس انقلاب سے ڈر گئے ہو، لکھنؤ کی اجازت منسوخ کرنے کے پیچھے تمہاری منشا بیچ چوراہے پر اجاگر ہوگئی ۔ ‘‘
جھانسی میں ۱۰؍ ہزار لڑکیوں نے دوڑ میں شرکت کی
جھانسی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیرپردیپ جین آدتیہ،راہل رچھاریا اوراین ایس یو آئی کے جنرل سیکریٹری ناوید خان نے ہری جھنڈی کو دیکھا کر میراتھن کا آغاز کیا۔ راہل رچھاریا نے بتایا کہ’’ میراتھن میں شرکت کیلئے ۶۸۰۰؍لڑکیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، لیکن میراتھن شروع ہونے سے پہلے صبح سے ہی لڑکیوں کی بھیڑجمع ہونی شر وع ہوگئی اور تعداد تقریبا ۱۰؍ہزار کے آسپاس پہنچ گئی ۔ سبھی لڑکیاں اس میں شرکت کرنے کے لئے جوش و جذبے سے لبریز نظر آئیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘‘ کی تھیم کے تحت پوری ریاست میں نئی تاریخ رقم کی جائے گی اور ایک نیا انقلاب آئے گا۔ان لڑکیوں میں خود اعتمادی پیدا ہوائی ہے کہ انہیں نئی بنیاد رکھ کر نیا ہندوستان تعمیر کرنا ہے۔ پردیپ جین آدتیہ نے کہا کہ ’’اترپردیش میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں خواتین کے اندر اعتماد پیدا ہوا ہے۔اس کے لئے جھانسی میں’ منی کرنکا میراتھن‘ ہورہی ہے۔تاکہ لڑکیوں میں خوداعتمادی پیدا ہوسکے ۔ ‘‘

Previous Post

صحافی روشن علی فرشتہ صفت انسان تھے

Next Post

بھوک سے گایوں کی موت کا سلسلہ جاری :سوربھ بھاردواج

Next Post
بھوک سے گایوں کی موت کا سلسلہ جاری :سوربھ بھاردواج

بھوک سے گایوں کی موت کا سلسلہ جاری :سوربھ بھاردواج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist