نئی دہلی:جنتا دل (یو) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور مشہور صنعت کار مہیندر پرساد کا کل دیر رات اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔
وہ 81 برس کےتھے۔وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔بیماری کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے۔انہوں نے دارالحکومت کے اپولو اسپتال میں آخری سانس لی۔وہ مشہور سماجی کارکن تھے اور دواسازی کی صنعت میں انہوں نے زبردست نام کمایا تھا۔جنتا دل (یو) ذرائع نے آج یہاں یہ معلوما ت دی ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں نے مسٹر پرساد کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔