منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ڈی یو داخلہ 2022 2023 : دہلی یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ سے ہونگے داخلے

Rubina by Rubina
دسمبر 27, 2021
in بھارت, تعلیم
0 0
0
ڈی یو داخلہ 2022 2023 : دہلی یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ سے ہونگے داخلے
123
SHARES
276
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی کے سیشن 2022-23 کے انڈر گریجویٹ کورسیز میںداخلہ لینا اب مشکل ہوگا۔ دراصل اس کے 2 وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ داخلہ انٹرنس ٹسٹ کے بغیر نہیں ہوں گے۔ دوسرا یہ کہ ڈی یو آئندہ سال کے داخلے میں بارہویں کے نمبر کو اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہے، لہٰذا داخلہ صرف انٹرنس ٹسٹ کے نمبر کی بنیاد پر ہوں گے۔ داخلہ میں شفافیت لانے اور سبھی طلبا کے درمیان انصاف کئے جانے کے مقصد سے ڈی یو میں آئندہ سیشن سے داخلے کے پورے عمل میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنس ٹسٹ سے داخلے کئے جانے کی تیاری ہے۔ اس بابت وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ اس بار داخلے میں ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ اگر ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت دیتے ہیں تو انٹرنس ٹسٹ داخلہ کرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ پروفیسر سنگھ نے کہا کہ کچھ ریاستوں کے ایجوکیشن بورڈ زیادہ مشکل مارکنگ کرتے ہیں۔ جیسے اترپردیش، مہاراشٹر اور بہار ایجوکیشن بورڈ کافی سختی سے مارکس دیتے ہیں۔ اس وجہ سے یہاں کے طلبا کے بارہویں میں کم نمبر آتے ہیں۔ کچھ ایجوکیشن بورڈ زیادہ مارکس دیتے ہیں۔ ایسے طلبا کو داخلہ میں فائدہ ہوتا تھا۔ جب پوری طرح سے انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر داخلہ ہوگا تو سب کو برابر فائدہ ہوگا، لہٰذا ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت نہیں دیں گے۔ اگر ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت دیتے ہیں تو انٹرنس ٹسٹ سے داخلہ کرنے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی بارہویں کے نمبر کو اہمیت دے کر داخلہ کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہمیں جو مسائل درپیش تھے انہیں ختم کرنے کی جگہ صرف چھوٹا کرلیا ہے۔ مسائل تو پھر کھڑے رہیں گے۔ اس وجہ سے ہمارا ماننا ہے کہ ہم 100 فیصد انٹرنس ٹسٹ کے نمبر سے ہی داخلہ کریں، جس سے سبھی ریاستوں کے طلبا کو ایک طرح کا داخلہ سے موقع ملے۔ واضح رہے کہ ڈی یو میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک خاص ریاست کے زیادہ تر طلبا کے 100 فیصد نمبر ہونے کے سبب ڈی یو میں ان کے داخلہ لیے جانے کا معاملہ بھی بنا رہا ہے۔ ایسے میں جن ریاست کے ایجوکیشن بورڈ کے طلبا کو نمبر کم ملے، ان کا یہاں داخلہ لینا مشکل ہوتا رہا ہے۔ ایسے میں ڈی یو نے یہ طے کیا ہے کہ بارہویں کے نمبر کی جگہ سیدھے انٹرنس ٹسٹ سے ہی داخلے کرائے جائیں، جس سے سبھی طلبا کو داخلے کا برابر کا موقع ملے۔ ڈی یو میں گزشتہ کئی سالوں سے کالجوں میں ہونے والے داخلے کٹ آف مارکس کی بنیاد پر ہوتے رہے ہیں۔ ڈی یو میں آئندہ سال سے انڈر گریجویٹ کے سبھی ریگولر کورسیز میں انٹرنس ٹسٹ سے ہی داخلے کئے جانے کا یہ ایک تاریخی فیصلہ کیاگیا ہے۔

Previous Post

زرعی قوانین کی واپسی پر تذبذب برقرار!

Next Post

ہڑتالی ڈاکٹرس آر پار کے موڈ میں، مطالبات پورا نہ ہونے پر دیں گے استعفیٰ

Next Post
ہڑتالی ڈاکٹرس آر پار کے موڈ میں، مطالبات پورا نہ ہونے پر دیں گے استعفیٰ

ہڑتالی ڈاکٹرس آر پار کے موڈ میں، مطالبات پورا نہ ہونے پر دیں گے استعفیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist