اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

کوہلی اینڈ کمپنی پر ہوگا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کا دباؤ

Rubina by Rubina
دسمبر 26, 2021
in دنیا, سیاست, کھیل
0 0
0
کوہلی اینڈ کمپنی پر ہوگا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کا دباؤ
98
SHARES
111
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سنچورین : آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز جیتنے والی ہندوستانی ٹیم اتوارسے یہاں ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کا قلعہ قمع کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ وہی کپتانی تنازع کے بعد ٹیم کی کپتانی کرنے والے کوہلی پر پروٹیز کے خلاف ٹسٹ سیریز جیتنے کا دبائو بھی ہوگا۔ پہلا میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا جو میزبان ٹیم کا قلعہ تصور کیا جاتا ہے ۔ اس گراؤنڈ پر اب تک 26 ٹیسٹ میچز ہو چکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ کو صرف دو میں شکست ہوئی ہے جبکہ 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے ۔ ان دونوں میچوں میں سے ایک میچ وہ ہے ، جب خراب موسم کے سبب کافی وقت برباد ہوجانے کے بعدانگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے ایک ایک اننگ کا میچ کھیلاتھا۔ ہندوستان نے یہاں 2010 اور 2018 میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کھائی ہے ۔
ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کبھی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے ۔ تاہم، جنوبی افریقہ کا حالیہ گھریلو ریکارڈبھی بہتر نہیں رہا ہے ، اورانہوں نے اپنے پچھلے آٹھ گھریلوٹیسٹ میں سے پانچ میں شکست کھائی ہے ۔ اس دوران تین ہوم ٹیسٹ سیریز میں دومیں شکست ملی ہے ۔ یہ ریکارڈ ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ میں اپنی پہلی ٹسٹ سیریز جیتنے میں مدد دے گا۔پچھلے سال بیرون ملک دوروں پر بھی ہندوستان کے سلامی بلے بازوں نے کچھ مستقل مزاجی دکھائی لیکن ویراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا کے تجربہ کار مڈل آرڈر رنز کی کمی کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے ۔ تینوں نے دودوبار جنوبی افریقہ کا دورہ کیا ہے اور تینوں کا ریکارڈ بہت اچھارہا ہے ۔ کوہلی اور رہانے نے تو یہاں پر50 سے زیادہ کی اوسط سے رن بنائے ہیں، جب کہ پجارا نے بھی کچھ اہم اننگز کھیلی ہیں۔ تاہم گزشتہ دو سالوں میں ان تینوں بلے بازوں کی کارکردگی میں کمی آئی ہے اور اوسط 30 سے بھی کم رہ گئی ہے ۔ اس سال صرف شریئس ائیر ہی واحد ہندوستانی بلے باز ہیں جنہوں نے نمبرتین سے پانچ پرآتے ہوئے سنچری لگائی ہے ۔ پجارا کے نام پچھلی 42 اننگز میں ایک بھی سنچری نہیں ہے ، وہیں کپتان کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد سے کوئی سنچری نہیں بنائی ہے ۔ دوسری طرف، رہانے کے پاس 16 ٹیسٹ میں صرف تین 50+ اسکور ہیں۔2016 تک 29 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد، رہانے کی اوسط پہلی اور واحد بار 50 سے زیادہ 51.37 تک گئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ 50 سے زیادہ ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور ان کی اوسط 32.73 پر آ گئی ہے ۔ گزشتہ سال میلبورن میں میچ وننگ سنچری کے بعد انہوں نے 22 اننگز میں صرف دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ٹاپ چھ میں لگاتار 50 ٹیسٹ کھیلتے ہوئے اس سے کم اوسط صرف روی شاستری (32.38) کی رہی ہے ۔ہندوستان کے لیے سب سے بڑی پریشانی مڈل آرڈر ہے جس میں اسے رہانے ، ہنوما وہاری اور ائیر میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ حالانکہ رہانے کو ٹیم میں ہر کوئی سپورٹ کر رہا ہے لیکن ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے بلے نے جیسی خاموشی دکھائی ہے اسے دیکھتے ہوئے ان کاانتخاب مشکل لگتا ہے لیکن آخری لمحات تک کیا تبدیلی آئے گی یہ کہنا مشکل ہے ۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کا ماننا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں کھیلنے کی وجہ سے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کاپلڑابھاری رہے گا۔ تاہم، وہ اس بات سے واقف ہیں کہ ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست مقام تک پہنچنے کے لیے ہندوستان نے حالیہ دنوں بیرون ملک دوروں پر کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

Previous Post

پیغمبر اسلامؐ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں

Next Post

حوثیوں کی گولہ باری میں سعودی عرب کے2 افرادہلاک

Next Post
حوثیوں کی گولہ باری میں سعودی عرب کے2 افرادہلاک

حوثیوں کی گولہ باری میں سعودی عرب کے2 افرادہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist