نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہی اور کورونا سے شفایابی کی شرح 98.40 فیصد رہی واضح رہے کہ جمعرات کو ملک میں 57 لاکھ 44 ہزار 652 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی کل ٹیکہ کاری ایک ارب 40 کروڑ 31 لاکھ 63 ہزار 63 ہو گئی ہے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کل 358 کیسز درج کیے گئے ہیں ۔ بتادیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 6,650 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3,47,72,626 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 7,051 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,15,977 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 775 کم ہو کر 77,516 رہ گئے ہیں اور 374 مریضوں کی موت ہونے سے اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,79,133 ہو گئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 98.40 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور شرح اموات 1.38 فیصد ہوگئی ہے۔
اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 1236 کم ہو کر 27283 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3427 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5155142 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 323 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 45,861 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں اس عرصے میں سب سے زیادہ 547 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 11,578 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14139وہیں مزید 615 مریضوں کے کورونا سے صحتیاب ہونے سے، ان کی کل تعداد 6500375 ہو گئی ہے