جمعرات, مئی 8, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ایودھیا زمین خریداری گھپلا پرراجیہ سبھا میں بحث کا مطالبہ مسترد

Rubina by Rubina
دسمبر 23, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
ایودھیا زمین خریداری گھپلا پرراجیہ سبھا میں بحث کا مطالبہ مسترد
98
SHARES
94
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد زمین کی آسمان چھوتی قیمتوں اور قیمتوں میں اضافے سے قبل بی جے پی لیڈروں، اعلی افسران اور ان کے رشتہ داروں کے نام پر بڑے پیمانے پر زمین کی خریداری کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس سلسلے میں انڈین ایکسپریس میں شائع ہونےوالی ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے بدھ کواس معاملے کو راجیہ سبھا میں اٹھانے کی کوشش کی مگر چیئر مین وینکیا نائیڈو نے یہ کہتے ہوئے ان کے مطالبے کو مسترد کردیا کہ پیشگی نوٹس کے بغیر کوئی اخباری رپورٹ ایوان میں نہیں پڑھی جاسکتی۔
واضح رہے کہ رام مندر کی تعمیر کے تعلق سے سپریم کورٹ کافیصلہ آتے ہی مندر کمپلیکس سے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریدو فروخت ہوئی جسے اپوزیشن منظم بدعنوانی کا کھیل قرار دے رہا ہے۔ اس زمین کی قیمت اچانک ۱۰؍ ہزار روپے فی مربع فٹ تک پہنچ گئی ہے جو عدالتی فیصلے سے قبل ۳؍ہزارروپے فی مربع فٹ تک تھی۔ اپوزیشن نے اس پر بی جے پی اور یوپی کی یوگی سرکار کو گھیرتے ہوئے رام کے تعلق سے زعفرانی پارٹی کے لیڈروں کی عقیدت اور بدعنوانی کو ’’قطعی نہ برداشت کرنے‘‘کی پالیسی پر سوال کیا ہے۔ساتھ ہی، معاملے کی سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی اور سی بی آئی جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انڈین ایکسپریس نے ایودھیا میں رام مندر کمپلیکس کےآس پاس کی زمینوں کی خریداری سے متعلق جو سنسنی خیز انکشاف کیا ہے،اس کے مطابق زمین کی یہ خریداری اکثر بی جے پی لیڈروں اور اعلیٰ افسران کے رشتہ داروں کے نام پر ہوئی ہے ۔ان میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی اندر پرتاپ تیواری ، وید پرکاش گپتا،میئر رشی کیش اپادھیائے اور او بی سی کمیشن کے رکن بلرام موریہ کے علاوہ ریاستی انفارمیشن کمشنرہرش وردھن شاہی، ڈی آئی جی دیپک کمار، کمشنر ایم پی اگروال،چیف ریونیو افسر پرشوتم داس گپتا، سابق آئی پی ایس اومادھردویدی،سابق ایس ڈی ایم اجودھیا آیوش چودھری،لیکھ پول بدری اپادھیائے اور قانونگو سدھانشو رنجن شامل ہیں ۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اصل خریدار تو بی جے پی لیڈر ہی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی جانچ کا موضوع ہے کہ جن لوگوں نے یہ خریداری کی ہے ان کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی والے ’آستھا ‘ کے نام پرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے ہیں اور اب بھی یہی کر رہے ہیں۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ذریعہ زمین خریداری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے معاملے کو اجاگر کرنے والی سماجوادی پارٹی نے یوگی حکومت اور وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے بدعنوانی پر زیرو ٹولرنس کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعلیٰ کا سچ۔پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی ممبران اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ایک طرح سے مقابلہ آرائی چل رہی ہے کہ ایودھیا میں کون زیادہ زمین خریدتا ہے۔پارٹی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ غیر قانونی خریداری معاملوں کی جانچ وہی کررہے ہیں جن کا رول خود مشکوک ہے اور وہ ان معاملوں میں ملوث ہیں۔
ایودھیا میں زمین رام مندر ٹرسٹ کی زمین خریداری کے خلاف مقدمہ دائر کراچکے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈرزمین خریداری میں گھوٹالہ کرکے رام پر عوام کی ’آستھا‘ سے کھلواڑ کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی نگرانی میں معاملے کی ایس آئی ٹی یا سی بی آئی جانچ کرائی جائے ۔انہوں نے وزیرا عظم سے سوال بھی کیا ہے کہ مندر کاچندہ کھانے والوں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ قابل غور ہے کہ رام مندر ٹرسٹ کےخزانچی اور جنرل سکریٹری چمپت رائے پر زمین کی خریداری میں خرد برد کے سنگین الزام لگ چکے ہیں ۔

Previous Post

سری لنکا، ایران کےتیل کی قیمت چائے کی صورت میں ادا کرے گا

Next Post

ہم نے پہلے بھی کہا تھاکہ ہم وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ہیں اورآئندہ بھی رہیںگے

Next Post
ہم نے پہلے بھی کہا تھاکہ ہم وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ہیں اورآئندہ بھی رہیںگے

ہم نے پہلے بھی کہا تھاکہ ہم وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ہیں اورآئندہ بھی رہیںگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist