آئی او سی ایم (IOCL) نے آج منگل کے لئے پیٹرول ڈیزل کی نئی قیمتیں (Petrol Price Today 21 Dec 2021) جاری کردی ہیں۔ آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سستے تیل کا انتظار کررہے لوگوں کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد بھی ابھی گھریلو بازار میں پیٹرول ڈیزل کے ریٹ نہیں کم کیے گئے ہیں۔ ابھی سستے سیل کے لئے لوگوں کو اور انتظار کرنا پڑے گا۔نئے ریٹ کے مطابق، آج قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت (Petrol price) 95.41 روپے فی لیٹر ہے، وہیں ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ وہیں، کروڈ آئیل انٹرنیشنل مارکیٹ میں 72 ڈالر فی بیرل کے نیچے چلا گیا ہے۔
اہم شہروں میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں
-Delhi میں پیٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
-Mumbai میں پیٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
– Chennai میں پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر پر ہے۔
-Kolkata میں پیٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر پر ہے۔
-Luknow میں پیٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 86.80 روپے فی لیٹر پر ہے۔
-Gandhinagar میں پیٹرول 95.35 روپے اور ڈیزل 89.33روپے فی لیٹر پر ہے۔
– Port Blair میں پیٹرول 82.96 روپے اور ڈیزل 77.13 روپے فی لیٹر پر ہے۔
ہر دن 6 بجے بدلتی ہے قیمت
بتادیں کہ ہر دن صبح چھ بجےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئے ریٹس لاگو ہوجاتے ہیں۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی قیمت دوگنی ہوجاتی ہے۔
جلد مزید سستا ہوسکتا ہے پیٹرول ڈیزل
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے حکومت نیا پلان تیار کررہی ہے۔ ہندوستان کروڈ آئیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے دیگر اہم اکنامک وسائل کے ساتھ تال میل کرکے اپنے منصوبہ بند تیل ذخائر سے تیل کی نکاسی کے پلان پر کام کررہا ہے۔