جمعرات, مئی 8, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوگی سرکار سماجوادی لیڈروں کے فون ٹیپ کروارہی ہے

Rubina by Rubina
دسمبر 20, 2021
in بھارت, سیاست
0 0
0
یوگی سرکار سماجوادی لیڈروں کے فون ٹیپ کروارہی ہے
90
SHARES
126
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہاں انکم ٹیکس کے چھاپوں کے دوسرے دن پریس کانفرنس کرکے الزام لگایا کہ ریاست کی بی جےپی حکومت ان کے، سماجوادی پارٹی کے دیگر لیڈروں کے اور پارٹی کے دفتر کے تمام فون ٹیپ کروارہی ہے۔ یہ اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ اسمبلی الیکشن میں شکست کے امکان سے خوفزدہ بی جےپی حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میں سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال میں اضافہ ہوسکتاہے، اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے کچھ فونس کی ریکارڈنگ خود وزیراعلیٰ ہر روز شام کو سنتے ہیں۔
’’ہمارے سارے فونوں کو سنا جارہا ہے‘‘
سابق وزیراعلیٰ نے اپنے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے سبھی فونوں کو سنا جارہاہے۔سماجوادی پارٹی کے دفتر کے جتنے بھی فون ہیں یا ہمارے جو لوگ ہیں ان سب کے موبائل فونس کو سنا جا رہا ہے۔ سب کو ریکارڈنگ پر لگایاگیاہے۔ان میں سے کچھ فون خود وزیراعلیٰ شام کو سنتے ہیں۔‘‘ انہوں نے صحافیوں کوبھی متنبہ کیا کہ ’’آپ لوگ بھی چوکس رہیں، اگر آپ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں تو یہ مان کر رکھیں کہ آپ کی بھی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔‘‘
افسر’مجبوری اور چاپلوسی‘ میں ریکارڈنگ کررہے ہیں
وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو یوپی کے اپنے دورے میں لفظوں سے کھیلتے ہوئے ’’یوپی + یوگی = اُپیوگی‘‘ کا نعرہ دیاتھا جس کے جواب میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ’’ امیت شاہ+ نریندر مودی+یوپی + یوگی= اَن اُپیوگی‘‘کی اصطلاح بنائی ہے۔ اسی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اَن اُپیوگی(بے مصرف) کہہ کر پکارتے ہوئے اکھلیش یادو نے فون ٹیپنگ کے تعلق سے رپورٹروں کے سوالوں کا جواب دیتے کہا کہ ’’افسر کہتے ہیں کہ ہم مجبوری میں یہ (فون ٹیپنگ) کررہے ہیں اور کچھ چاپلوسی میں ایسا کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کچھ افسر حکومت کو خوش کرنا چاہتے ہیں،اس آخری وقت میں بھی وہ خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
سرکاری ایجنسیوں کا استعمال بڑھنے کا اندیشہ
یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ بی جےپی کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے، سماجوادی پارٹی کے سربراہ نےنشاندہی کی کہ پورا ملک جانتا ہے کہ بی جےپی جب بھی کسی ریاست میں کوئی الیکشن ہارنے والی ہوتی ہے توقانون نافذ کرنے والی سرکاری ایجنسیوں کے ’’غلط استعمال کا دورانیہ‘‘ بڑھ جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جےپی کانگریس کے نقش قدم پر ہے۔کانگریس کی طرح وہ بھی مخالف پارٹیوں میں خوف پیدا کرنے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔ تاہم انہوں نے پُر اعتماد لہجے میں کہا کہ ’’ریاست کا ماحول دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ عوام نے قابل (یوگیہ) حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس (یوگی سرکار) سے زیادہ کوئی حکومت اَن اُپیوگی نہیں ہوسکتی۔ اس نے اتر پردیش کو برباد کردیاہے۔‘‘
’بی جےپی کو خود اپنی شکست کا احساس ہوگیاہے‘
اکھلیش یادو نے ۱۲؍ ریاستوں کے بی جےپی کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے یوپی دوروں پر کہا کہ ’’بی جےپی کو اپنی شکست کا احساس ہوگیاہے اسی لئے دہلی سے ان کے لیڈروں اور مختلف ریاستوں سےا ن کے وزرائے اعلیٰ کے یوپی دورے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب یہ لیڈر آئیں گے تو انکم ٹیکس محکمہ، سی بی آئی اور ای ڈی بھی ہم پر حملہ کریں گی۔ ‘‘
پرینکا گاندھی نے بھی تنقید کی
اس بیچ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی فون ٹیپنگ کے الزام پر یوگی سرکار پر تنقید کی ہے۔ اس ضمن میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’حکومت کا کام کیا ہے؟عوام کے مسائل کو سننا ،سمجھنا، حل کرنا اور مظالم کو روکنا ۔ یہ کرنے کی جگہ حکومت اپوزیشن کے فون ٹیپ کر رہی ہے۔‘‘انکم ٹیکس چھاپوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ’’اس پر میں تبصرہ نہیں کرسکتی مگر حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتی ہے۔ ‘‘

Previous Post

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 45ویں دن بھی استحکام

Next Post

اسلاموفوبیا کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدام کی ضرورت

Next Post
اسلاموفوبیا کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدام کی ضرورت

اسلاموفوبیا کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدام کی ضرورت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist