جمعہ, مئی 9, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

دہلی این سی آر سمیت پوراشمالی ہند سرد لہر کی زد میں

Rubina by Rubina
دسمبر 20, 2021
in بھارت
0 0
0
دہلی این سی آر سمیت پوراشمالی ہند سرد لہر کی زد میں
98
SHARES
123
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : دہلی این سی آر سمیت پورا شمالی ہند سردلہر کی زد میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی 2دن اور ایسی لہر چلنے کی امید ہے۔ پہاڑ تو پہاڑ، میدانی علاقوںمیں بھی درجہ حرارت منفی درج کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ، جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوںمیں برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں پڑرہا ہے،جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کیا جارہا ہے۔ راجستھان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3دن تک سردلہر سے راحت کی امید نہیں ہے۔ دوسری جانب قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح لوگوں کو یخ بستہ سرد لہروں کا سامنا کرنا پڑا۔ دارالحکومت کا صبح کا کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ کے روز دہلی میں موسم کا اب تک کا سب سے سرد دن تھا اور درجہ حرارت میں 6 ڈگری سیلسیس کی کمی آئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی میں اگلے چند دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔ محکمہ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس سے نیچے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں آئندہ دو تین دنوں تک سردی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ 21دسمبر تک شمالی راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر سے حالات شدید ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان سے تقریباً 10-15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں آئندہ 3 روز تک سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے اور اس کے بعد موسم بہتر ہو سکتا ہے ۔دریں اثنا، دہلی میں آج صبح ہوا کے معیار میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور 290کے انڈیکس کے ساتھ خراب زمرے میں رہی۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ(ایس اے ایف اے آر-سفر)کے مطابق پی ایم 2.5 اورپی ایم 10 بالترتیب 117اور 193کیٹیگری میں رہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی)کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے پڑوسی حصوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس خراب زمرہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں فرید آباد میں244، غازی آبادمیں 231، گرووگرام میں 226اور نوئیڈاسیکٹر62- میں 232رہا۔خیال رہے ہوا کا معیار صفر سے 50 اچھا، 51 سے 100تسلی بخش، 101سے 201تک معتدل، 201 سے 300 خراب، 301 سے 400انتہائی خراب اور 401سے 500 انتہائی ناقص ترین زمرے میں آتا ہے۔

Previous Post

شادی کی عمر میں اضافے سے بہتر تعلیم کا انتظام ہے

Next Post

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت جانیے یہا ں پر ؟

Next Post
پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 45ویں دن بھی استحکام

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت جانیے یہا ں پر ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist