نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 652 فعال معاملات میں کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 83913 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا، ہفتہ کو ملک میں 76 لاکھ 54 ہزار 466 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 37 کروڑ 46 لاکھ 13 ہزار 252 ہوگئی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7081 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 34740275 ہو گئی ہے اور اس دوران 7469 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 34178940 ہو گئی ہے۔ مذکورہ عرصے میں 652 ایکٹو کیسز کم ہو کر یہ تعداد 83 ہزار 913 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 264 مریضوں کی موت کے بعد اس وائرس کے انفیکشن سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد چار لاکھ 77 ہزار 422 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.38 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔
اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 530 ایکٹیو کیسز کم ہو ئے جس سے یہ تعداد 32568 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 3609 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5137619 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 218 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 44407 ہو گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں مذکورہ مدت میں 39 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 10621 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 11 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141340 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 804 مریضوں کے کورونا سے شفا یاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 6496733 ہو گئی ہے۔